فلم لالا لینڈ نے گولڈن گلوب میں نئی تاریخ رقم کی

لا لا لینڈ کو سات اعزاز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس فلم کو سات گولڈن گلوب ایوارڈز ملے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل کسی فلم نے سب سے زیادہ چھ ایوارڈز جیتے تھے جو کہ ’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ کو سنہ 1978 میں ملا تھا۔

اسکے علاوہ ’ڈاکٹر زیواگو‘ اور ’گاڈ فادر‘ سمیت چار فلموں کو پانچ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

میرل سٹریپ کو انٹرٹینمٹ کی دنیا میں گراں قدر خدمات کے لیے رواں سال کا ’سیسل بی ڈی ملیئر‘ ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔

ایزابیل ہوپرٹ اور پال ورہووین

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنایزابیل ہوپرٹ کو فلم ایلی میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فارن فلم زمرے میں پال ورہووین کی فلم ایلی کو بہترین فلم قرار دیا گيا

انھوں نے اعزاز کو قبول کرتے ہوئے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جنھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک معذور رپورٹر کا مذاق اڑایا تھا اور خواتین اور نسلی بنیاد پر اقلیتوں کے خلاف جارحانہ بیان دیے تھے۔

فلم 'لا لا لینڈ' کو سات درجوں میں نامزدگی ملی تھی اور اسے ساتوں میں کامیابی بھی ملی۔

ایما سٹون اور ریان گوسلین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکامیڈی زمرے میں بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈز بھی فلم لالا لینڈ کے ملے

ایما سٹون اور ریان گوسلین کو مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے زمرے میں بہترین اداکار اور اداکارہ کے انعامات ملے۔ فلم کو بہترین ڈائرکٹر، سکرین پلے، سکور اور سانگ کے علاوہ بہترین میوزیکل یا کامیڈی کا بھی ایوارڈ ملا۔

جبکہ بہترین فلم کا ایوارڈ ’مون لائٹ‘ کو دیا گيا جبکہ کیسی ایفلک اور ایزابیل ہیوپرٹ کو بہترین اداکار اور اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کیسی ایفلک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناداکار کیسی ایفلک کو 'مانچسٹر بائی دا سی' میں اداکاری کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا

’دا کراؤن‘ کو بہترین ڈراما ٹی وی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

خیال رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز کو آسکر ایوارڈز کا کرٹین ریزر کہا جاتا ہے۔ یعنی جو فلمیں یہاں کامیاب ہوتی ہیں عام طور پر آسکر ایوارڈز میں انھی فلموں کی دھوم ہوتی ہے۔

پرینکا چوپڑہ اور صوفیہ ورگرا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور صوفیہ ورگرا ریڈ کارپٹ پر سنہرے رنگ کے جلوے بکھیر رہی تھیں

ایوارڈز کی یہ تقریب کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز میں موجود ہلٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ سے پرینکا چوپڑہ موجود تھیں۔

کوانٹیکو کی اداکارہ نے جیفری ڈین مورگن کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ بلی باب تھارنٹن کو 'گولیاتھ' کے لیے دیا گیا۔

میرل سٹریپ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنمیرل سٹریپ کو انٹرٹینمٹ کی دنیا میں گرانقدر خدمات کے لیے رواں سال کا 'سیسل بی ڈی ملیئر' ایوارڈ سے نوازا گيا ہے

پرینکا چوپڑہ گذشتہ سال اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر میں بھی شامل ہوئی تھیں اور انھوں نے اپنے لباس سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔

اس بار انھوں نے سنہرے رنگ کو پسند کیا اور انڈیا میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی خوش لباسی کا اس بار بھی اعتراف کیا جائے گا۔

پرینکا چوپڑہ اور جیفری ڈین مورگن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ اداکار جیفری ڈین مورگن کے ساتھ پوز کر رہی ہیں