میوزیکل فلم 'لا لا لینڈ' گولڈن گلوب ایوارڈز کی دوڑ میں

،تصویر کا ذریعہLIONSGATE
میوزیکل فلم 'لا لا لینڈ' اس سال کے گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے کی جانے والی نامزدگیوں میں سرِ فہرست ہے۔ اسے سات کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ڈیمیئن شازیل کی فلم کو بہترین میوزیکل اور کامیڈی فلم کے لیے اور اس کے ستاروں کو بہترین اداکاروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شازیل کو بہترین فلم ڈائریکٹر، جبکہ فلم کو اوریجنل سکرین پلے، سکور اور گانے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA
'مون لائٹ' کی چھ نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں بہترین ڈرامہ فلم بھی شامل ہے۔
اس فلم میں برطانوی اداکارہ ناؤمی ہیرس کو منشیات کی عادی خاتون کے کردار پر بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
'مانچیسٹر بائے سی' کی پانچ نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں بہترین ڈرامہ فلم، ڈائریکٹر، اداکار اور معاون اداکارہ شامل ہیں۔
بی بی سی کی سیریز 'دی نائٹ مینیجر' کو بھی سراہا گیا ہے اور وہ بہترین محدود اقساط پر مشتمل سیریز کے لیے ایوارڈ کی دوڑ میں ہے۔ اس کی اداکارہ اولیویا کولمین کو بہترین معاون اداکارہ اور ٹام ہڈلسٹن کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ برطانوی اداکار رز احمد بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔
فلموں کے کیٹیگری میں ڈزنی کی 'زوٹوپیا' اور 'موعانہ' بہترین انیمیٹڈ فلم جبکہ ان کے ساتھ 'کوبو اینڈ دی سٹرنگز'، 'مائے لائف ایز اے زوچینی' اور 'سنگ' کو نامزد کیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گولڈن گلوب ایوارڈ آٹھ جنوری کو لاس اینجلیز میں دیے جائیں گے۔







