گولڈن گلوب کے مختلف مناظر

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں سال کا آغاز گولڈن گلوب ایوارڈ سے ہوا جس میں دنیا بھر سے فنکار موجود تھے۔

گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراؤن سٹار کلیئرفوۓ (بیچ میں) اور نیٹ فلیکس کے دوسرے افراد نے اپنی دوہری کامیابی کا اس طرح جشن منایا۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایما سٹون کو فلم لا لا لینڈ میں کامیڈی کردار میں بہترین ادکارہ کا ایوارڈ ملا۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہJORDAN STRAUSS

،تصویر کا کیپشناداکارہ ایوان ریچس وڈ نے روایت کے برخلاف ریڈ کارپٹ پر سوٹ میں ملبوس نظر آئيں۔ انھوں نے کہا میں چھ بار یہاں آئی ہوں اور ہر بار میں نے اچھے لباس پہنے لیکن میں لڑکیوں اور خواتین کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ روایتی لباس ضروری نہیں۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن’روگ ون‘ کی اداکارہ فلیسیٹی جونز ریڈ کارپٹ پر اپنے انداز میں نظر آئيں۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسٹرینجر تھنگز کے نوجوان اداکار بطور خاص اپنی خوش وضعی کے ساتھ لوگوں کو خوب متوجہ کر رہے تھے۔ ان کا شو بہترین ٹو وی ڈرامے کی دوڑ میں شامل تھا۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین اداکارہ پرینکا چوپڑہ اداکار جیفری ڈین مورگن کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایمی ایڈمز کو بھی بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہاں انھیں ساتھی اداکار جیرمی رینر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجینیلے مونائے، نوامی ہیرس اور بری لارسن بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔ ہیرس کو فلم مون لائٹ میں اداکاری کے لیے معاون اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گيا تھا۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناوکٹاویا سپینسر فلم ہیڈن فیگرز میں اداکاری کے لیے معاون اداکارہ کی دوڑ میں شامل تھیں۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمعروف اداکار سیلوسٹر سٹالون کی بیٹیاں سسٹائن، سکارلٹ اور سوفیا کو مس گولڈن گلوب کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیرل سٹریپ کو انٹرٹینمٹ کی دنیا میں گرانقدر خدمات کے لیے رواں سال کا 'سیسل بی ڈی ملیئر' ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔
گولڈن گلوب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ گذشتہ سال اکیڈمی ایوارڈز یعنی آسکر میں بھی شامل ہوئی تھیں اور انھوں نے اپنے لباس سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔