فرانس میں سیاحوں کی بس پر فائرنگ، چھ زخمی

،تصویر کا ذریعہReuters
فرانس میں پولیس کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں موٹروے پر سیاحوں کی بس پر فائرنگ سے کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس بس میں 75 چیک رپبلک کے شہری سوار تھے جن میں کچھ سکول کے بچے بھی شامل تھے۔ یہ بس سپین سے چیک رپبلک جا رہی تھی جب سنیچر کی شب اس پر فائرنگ کی گئی۔
مقامی پراسیکیوٹر ایلس پیرن کا کہنا ہے کہ دو گولیاں بس کے سامنے والے شیشے اور پیچھے دیکھنے والے شیشے پر لگیں۔
اخبار لی ڈاؤفن ت مطابق اس قسم کے مزید کسی واقعے سے بچنے کے لیے سڑک پر مزید پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور شکار کرنے والی رائفل سے اے سیون موٹروے پر سولس سر رہون کے قریب پل کے اوپر سے فائرنگ کی۔
ایلکس پیرن کے مطابق شیشے لگنے سے زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مسافر کی آنکھ پر شدید چوٹ آئی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ’ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی وجہ نہیں ہے کہ اسی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔







