پیرس میں فرسٹ ایڈ کی تربیت

12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو اس تربیت میں حصہ لینے کی اجازت تھی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو اس تربیت میں حصہ لینے کی اجازت تھی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 3200 افراد نے فرسٹ ایڈ یعنی ابتدائی طبی امداد کی تربیت لی ہے تاکہ کسی بھی حملے کے نتیجے میں بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

اے پی کے مطابق دو گھنٹوں پر مشتمل اس تربیتی سیشن کا انعقاد پیرس کے ہر ضلعے میں کیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں انھوں کس قسم کے ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے حالیہ عرصے میں فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرنے کے مطالبے میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنبتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے حالیہ عرصے میں فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرنے کے مطالبے میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا

حکام نے اس تربیت کو سال میں ایک بار دہرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت میں گذشتہ نومبر کو ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سٹی کونسل نے اس تربیتی کورس کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔

یہ تربیتی پروگرام پیرس کے ہر ضلعے میں منعقفد کروایا گیا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنیہ تربیتی پروگرام پیرس کے ہر ضلعے میں منعقفد کروایا گیا

اے پی کے مطابق دارلحکومت میں موجود فائر فائٹرز اور فرانسیسی ریڈ کراس نے اس بات کو نوٹ کیا کہ فرسٹ ایڈ یعنی ابتدائی طبی امداد کے تربیتی پروگرام کے لیے کیے جانے والا مطالبہ بڑھتا جا رہا تھا۔