آسٹریا: کنسرٹ میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت تین ہلاک

حملہ آور بندوق نکالنے کے لیے پہلے اپنی کار کی طرف گيا اور پھر اسے نکالتے ہی وہاں پر جمع تقریبا 150 افراد کی بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحملہ آور بندوق نکالنے کے لیے پہلے اپنی کار کی طرف گيا اور پھر اسے نکالتے ہی وہاں پر جمع تقریبا 150 افراد کی بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی

آ‎سٹریا کے شہر نینزنگ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے میوزک کنسرٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور خود حملہ آور نے بھی اپنے آپ کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آيا جس میں مزید 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالات نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 27 سالہ حملہ آور کی فائرنگ سے قبل ہی کار پارک کرنے کی جگہ پر اس کی ایک خاتون کے ساتھ بحث و تکرار ہوئي تھی۔

اطلاعات کے مطابق 27 سالہ حملہ آور کی فائرنگ سے قبل ہی کار پارک کرنے کی جگہ پر اس کی ایک خاتون کے ساتھ بحث و تکرار ہوئي تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق 27 سالہ حملہ آور کی فائرنگ سے قبل ہی کار پارک کرنے کی جگہ پر اس کی ایک خاتون کے ساتھ بحث و تکرار ہوئي تھی

خبروں کے مطابق حملہ آور بندوق نکالنے کے لیے پہلے اپنی کار کی طرف گيا اور پھر اسے نکالتے ہی وہاں پر جمع تقریباً 150 افراد کی بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پھر وہ شخص کار پارک کرنے کی جگہ واپس آیا اور اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔ سرکاری ٹی وی چینل او آر ایف کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بندوق اصل میں ایک رائفل تھی۔

یہ میوزک کنسرٹ ایک موٹر سائیکل کلب نے منعقد کیا تھا۔

جب یہ واقعہ پیش آيا تو اس وقت وہاں پر لائٹیں بہت کم جل رہی تھیں اور لائٹ مدھم تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجب یہ واقعہ پیش آيا تو اس وقت وہاں پر لائٹیں بہت کم جل رہی تھیں اور لائٹ مدھم تھی

شہر کی میئر فلوریناکیزرولر کا کہنا ہے کہ موسیقی کا یہ پروگرام گذشتہ دس برسوں سے یونہی بغیر کسی مسئلے کے آرام سے ہوتا رہا تھا جس میں پہلے کبھی کوئي خلل نہیں پڑا۔

جب یہ واقعہ پیش آيا تو اس وقت وہاں پر لائٹیں بہت کم جل رہی تھیں اور روشنی مدھم تھی۔

میئر کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آنے والے لوگ فائرنگ سے ڈر کر ادھر ادھر بھاگنے لگے اور بہت سے لوگ جان بچانے کے لیے آس پاس کی جھاڑیوں میں جا چھپے۔