امریکہ میں فائرنگ، چار خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہPittsburgh PostGazette via AP
امریکہ میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو پٹسبرگ کے مضافاتی علاقے ولکنزبرگ میں پیش آیا اور اس میں کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی نیوز سٹیشن وائی پی ایکس آئی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
وائی پی ایکس آئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہسپتال میں توڑ گیا۔
پولیس دو مشبہ حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔
ایک عینی شاہد کائلا الیگزینڈرا نے وائی پی ایکس آئی کو بتایا کہ ’میں نے کم از کم 20 گولیاں چلنے کی آواز سنی۔‘
دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سات یا آٹھ افراد کو گولیاں لگی ہیں۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد کئی صحافیوں نے پولیس کی گاڑیوں اور ایمبولنسوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ پٹسبرگ کے مشرق میں 13 کلومیٹر فاصلے پر واقع ولکنربرگ کے رہائشی علاقے کی آبادی تقریباً 16 ہزار ہے اور یہاں زیادہ تر کم آمدنی والے افراد رہائش پذیر ہیں۔
گذشتہ ماہ کے اواخر میں ریاست کینسس میں ایک کارخانے میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے چند روز قبل ریاست مشی گن میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔







