امریکی ریاست میشیگن میں فائرنگ، چھ افراد ہلاک

پولیس کو سفید فام شخص کی تلاش ہے جس کی عمر بظاہر 50 سال سے زائد بتائی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپولیس کو سفید فام شخص کی تلاش ہے جس کی عمر بظاہر 50 سال سے زائد بتائی گئی ہے

امریکی ریاست میشیگن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم سے کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائرنگ میشیگن کے قصبے کالامازو میں کی گئی جس کے بعد پولیس نے ایک 45 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گاڑی میں سوار تھا اور اس نے جگہ جگہ لوگوں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے چار افراد کو ایک ریستوران میں مارا گیا جبکہ دو گاڑیوں کی دکان پر گولیوں نشانہ بنے۔

شبہ ہے کہ یہی شخص اس سے پہلے کار پارکنگ میں ایک عورت کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص نے دورانِ گرفتاری کوئی مزاحمت نہیں کی اور اسلحہ اس کی گاڑی سے برآمد کر لیا گیا ہے۔