برطانیہ: وزیرِاعظم کی کابینہ کو ہمدردی کی تلقین

کنزرویٹیو پارٹی 18 سال بعد پہلی بار اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکنزرویٹیو پارٹی 18 سال بعد پہلی بار اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے

برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے وزراء کو عوام کو مواقع فراہم کرنے اور ان سے ہمدردی کی تلقین ہے۔

یہ کنزرویٹیو پارٹی کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس ہے جو کہ گذشتہ 18 برسوں میں پہلی بار مکمل طور پر ٹوریز کی کابینہ ہے۔

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی کابینہ سے کہا کہ ’کنزرویٹیو پارٹی صحیح معنوں میں کام کرنے والے لوگوں کی پارٹی ہے۔‘

وزیر اعظم نے گذشتہ جمعرات کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی کابینہ کا انتخاب کیا ہے جن میں کئی خواتین وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اپنی تقریر میں روزگار کو فروغ دینے کے طریقوں اور عوامی فلاح کے کاموں میں کمی کے بارے میں اپنی حکمت عملی واضح کی۔

انھوں نے اپنے وزرا پر زور دیا کہ وہ ملک کے تمام شہریوں کو ان کی ’زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع‘ فراہم کریں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے اس رویے کو ’بلو کولر کنزرویٹیوزم‘ یعنی مزدوروں کی قدامت پسندی کا نام دیا جائے گا۔

ساجد جاوید کو بزنس وزیر نامزد کیا گیاہے جبکہ جان وٹنگڈیل کو ثقافت میڈیا اور سپورٹس کی وزرات دی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنساجد جاوید کو بزنس وزیر نامزد کیا گیاہے جبکہ جان وٹنگڈیل کو ثقافت میڈیا اور سپورٹس کی وزرات دی گئی ہے

اس کے علاوہ اپنے خطاب میں وزیرِ عاظم نے اپنی پارٹی کی جانب سے مواقع فراہم کیے جانے کی حمکت عملی پر زور دیا اور کہا کہ ’باروزگار ہونے کا افتخار، تنخواہ پانے کا وقار، اپنا گھر، سیکورٹی اور ذہنی سکون‘ ان کی حمکت عملی کے اہم ستون ہیں۔

27 مئی کی اپنے کوئنز خطاب وزیڑ اعظم ملک میں مکمل روزگار کے بارے میں ایک نئے مسودے کا ذکر کریں گے۔

وزیر اعظم کے مطابق برطانیہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسا ملک ہے جہاں باروزگار افراد کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

اس بل کے تحت آئندہ پانچ سال میں 20 لاکھ روزگار اور 30 لاکھ ایپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومت ہاؤس ہولڈ ویلفیئر کی سالانہ رقم کو 26 ہزار سے کم کرکے 23 ہزار کر رہی ہے۔

دوسرا بل بچوں کی نگہداشت یا چائلڈ کیئر سے متعلق ہے اور فی الحال تین سے چار سال کی عمر کے بچوں کو سال میں حکومت کی جانب سے 570 گھنٹے کی مفت تعلیم یا نگہداشت کا انتظام کیا جاتا ہے۔

انتخابات کے دوران کنزرویٹیو پارٹی نے چائلڈ کيئر پروگرام میں اضافے کی بات کہی تھی
،تصویر کا کیپشنانتخابات کے دوران کنزرویٹیو پارٹی نے چائلڈ کيئر پروگرام میں اضافے کی بات کہی تھی

انتخابی مہم کے دوران کنزرویٹو پارٹی نے سنہ 2017 کے بعد سے ہر ہفتے 30 گھنٹے کی بات کہی تھی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم ہر بچے کے لیے بغیر ٹیکس کے چائلڈ کیئر کا نظام متعارف کرائيں گے۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا کہ وزیر اعظم کیمرون آنے والے دنوں میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیں گے اور جونیئر سطح پر منگل کو مزید ناموں کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل انھوں نے ساجد جاوید کو بزنس وزیر نامزد کیاہے۔ ایمبر رڈ کو موسمیاتی تبدیلی کا وزیر بنایا ہے جبکہ اینا سوبری اور پریتی پٹیل چھوٹے بزنس اور روزگار کی وزارت دی گئی ہے۔

گریگ ہینڈز کو وزارت خزانہ دی گئی ہے جبکہ جان وٹنگڈیل کو ثقافت میڈیا اور سپورٹس کی وزرات دی گئی ہے۔

ان کے علاوہ بورس جانسن، رابرٹ ہیفن اور گرانٹ شیپ کو بھی وزارتیں ملی ہیں۔