’فروزن‘ کی ایلسا پولیس کو مطلوب

ڈزنی کی اینیمیٹیڈ کردار ایلزا فلم فروزن میں پیش کی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنڈزنی کی اینیمیٹیڈ کردار ایلزا فلم فروزن میں پیش کی گئی ہے

ڈزنی کی اینیمیٹیڈ فلم ’فروزن‘ کی کردار ایلزا امریکی پولیس کو مطلوب ہیں لیکن ان کی تلاش بہت پیچیدہ اور مشکل امر ہے۔

کینٹکی میں ہارلین پولیس کے اہلکاروں نے اپنے فیس بک پر فلم فروزن کی ایلسا کے لیے ’مطلوب‘ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اہلکار نے لکھا ہے کہ ’مشتبہ ایک بھورے بالوں والی خاتون ہے جسے آخری بار نیلے لباس میں دیکھا گیا ہے اور اسے ’لیٹ اٹ گو‘ نغمہ گانے کے لیے جانا جاتا ہے۔‘

’جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ موسم کے لحاظ سے وہ بہت خطرناک ہے۔ اسے تنہا روکنے کی کوشش نہ کریں۔‘

چند منٹ بعد پولیس نے فیس بک پر دوسرا پیغام ڈالا جس میں مذاق کو برطرف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’موسم خطرناک طور پر سرد ہے اور درجۂ حرارت میں کمی جاری رہے گی۔‘

امریکی ریاست کینٹکی زبردست برفباری کی زد میں ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست کینٹکی زبردست برفباری کی زد میں ہے

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ جب ایلسا انھیں ملیں گی تو کیا انھیں ’فریز‘ ہونے کا حکم دیں گے؟

امریکہ کا بیشتر حصہ زبردست ٹھنڈک کے زیر اثر ہے اور اس کی وجہ سے درجۂ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جار رہی ہے۔

سائبیریا سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب درجۂ حرات منفی 4۔4 سے 6۔6 میں چلا گیا ہے اور یہ فروری میں معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایلزا بچوں کی پسند ہے

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنایلزا بچوں کی پسند ہے

امریکی ریاست کینٹکی میں پہلے ہی کم درجۂ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

جمعرات کو وہاں منفی 22 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ریاست کے باقی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہے۔