خاتون رکنِ پارلیمان طالبان کے قبضے میں

افغانستان میں حال ہی میں کئی خواتین ارکانِ پارلیمان اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں حال ہی میں کئی خواتین ارکانِ پارلیمان اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل کے جنوب سے ایک خاتون رکنِ پارلیمان کو اغوا کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق مغوی فاریبہ احمدی کاکڑ کا تعلق قندھار سے ہے اور وہ پہلی خاتون رکنِ پارلیمان ہیں جنہیں افغان طالبان نے اغوا کیا ہے۔

فاریہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔

ان کے بچوں کو بعدازاں نیٹو اور افغان افواج کے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم اغوا کار فاریہ کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔

افغانستان میں حال ہی میں خواتین ارکانِ پارلیمان اور اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چند دن قبل بھی ایک خاتون رکنِ اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچی تھیں تاہم ان کی بیٹی اس حملے میں ماری گئی تھی۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ افغان صوبے ہلمند میں ایک سینیئر خاتون پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ دفتر جا رہی تھیں۔