ایلون مسک کے بچے کا ’انوکھا‘ نام، پرتعیش گھر برائے فروخت، آخر ماجرا کیا ہے؟

Elon Musk and baby

،تصویر کا ذریعہTwitter/@elonmusk

    • مصنف, رسل ہوٹن
    • عہدہ, بی بی سی نیوز

ایک جانب ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے پرتعیش گھر کو فروخت پر لگا کر تو دوسری جانب انھوں نے نوزائیدہ بچے کا عجیب و غریب نام رکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے۔ کئی لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مسک مذاق کر رہے ہیں یا سنجیدہ ہیں۔

گذشتہ جمعے کو ٹیسلا کے مالک نے ٹوئٹر پر اپنے بیانات میں کہا تھا کہ وہ اپنی املاک کو بیچ دیں گے اور اب ان کی دو جائیدادیں جن کی کل مالیت چار کروڑ ڈالر ہے، ایک پراپرٹی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے ڈال دی گئی ہیں۔

48 سالہ ارب پتی ایلون مسک نے یہ فیصلہ پیر کو اپنے بیٹے کی پیدائش کے فوراً بعد کیا ہے جسے انھوں نے ایک انوکھا نام دیا ہے اور جس نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔

اس نام کو کیسے ادا کیا جائے گا، اس پر سوشل میڈیا پر زوروں سے بحث جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے پیر کے روز بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی۔ ان کے بیٹے کی ماں ان کی گرل فرینڈ کینیڈا کی گلوکارہ گرائمز ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ایلون مسک نے کہا ’زچہ و بچہ بلکل ٹھیک ہیں۔‘

انھوں نے لکھا کہ بیٹے کو ’X Æ A-12‘ یعنی ایکس ایش اے مائنس 12 پکارا جائے گا۔

بچے کی ماں موسیقار گرائمز نے ٹوئٹر پیغام میں اس عجیب و غریب نام کی کچھ وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو ناکافی رہی ہے۔

ایکس ایش اے مائنس 12 ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اس نام کو کیسے ادا کیا جائے گا۔

Elon Musk & Grimes

،تصویر کا ذریعہTheo Wargo/GETTY

،تصویر کا کیپشنالبتہ بچے کی ماں گرائمز نے، جس کا اصلی نام کلیئر باؤچر ہے، بیٹے کے نام کی وضاحت کرنا چاہی ہے لیکن انھوں نے کچھ زیادہ نہیں بتایا

نام کا مطلب کیاہے؟

ایلون مسک سوشل میڈیا پر لطیفے شیئر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور وہ اپنے کروڑوں فالوورز کو اکثر لطیفے سناتے رہتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے بیٹےکے نام کے حوالے سے بھی مذاق ہی کر رہے ہیں۔ ایلون مسک نے ابھی وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

البتہ بچے کی ماں گرائمز نے، جس کا اصلی نام کلیئر باؤچر ہے، بیٹے کے نام کی وضاحت کرنا چاہی ہے لیکن انھوں نے کچھ زیادہ نہیں بتایا۔

قدیم انگلش اور لاطینی زبان میں اے اور ای کا مرکب ’ایش‘ کی آواز سے ادا ہوتا ہے۔ حروف کے اس مرکب کا استعمال اب ناپید ہو چکا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

Presentational white space
X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

Presentational white space
X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

Presentational white space

البتہ کئی زبانوں میں، جیسے نارویجیئن، ڈینش، آئس لینڈک میں اسے ایک حرف تصور کیا جاتا ہے۔ بچے کی ماں نے اپنی تازہ البم میں ایش کو استعمال کیا ہے۔

البتہ اے مائنس 12 کے بارے میں عام طور پر خیال پایا جاتا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کے اس جہاز کا نام ہے جو خصوصی طور پر سی آئی اے کے استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ جب یہ جہاز تیار ہو رہا تھا تو ڈیزائنر اسے آرچ اینجل کے نام سے پکارتے تھے۔

موسیقار گرائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آرچ اینجل ان کا پسندیدہ گانا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس گانے کو کس نے گایا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایلون مسک اور گرائمز کے بیٹے کو کیسے پکارا جائے گا۔

ایلون مسک کے ایک ٹوئٹر فالوور نے جب ان سے کہا کہ کیا ان کے ان کے بیٹے کو ایکس ایش آرچ اینجل کے نام سے پکارا جائے گا، تو انھوں نے اس سوال کو لائیک کیا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ بھی شاید ایسا ہی سوچ رہے ہیں۔

کیا ایسا نام قانونی ہے؟

خیال کیا جاتا ہے کہ موسیقار گرائمز نے اپنے بچے کو کیلیفورنیا میں جنم دیا ہے جہاں کچھ ناموں کو رجسٹر نہیں کرایا جا سکتا ہے۔

قواعد کی روشنی میں کسی تصویری نشان/علامت، تصویری رسم الخط، ممیز نشان (کسی حرف میں شامل کردہ نشان) کو نام کے طور پر رجسٹر نہیں کرایا جا سکتا ہے۔ قواعد کی روشنی میں نام کو 26 حروف تحجی میں سے ہونا ضروری ہے۔

کیلیفورنیا وہ واحد جگہ نہیں ہے جہاں ناموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

مثال کے طور پر نیوزی لینڈ میں حکام نے 4ریئل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کیونکہ نام کسی عدد سے شروع نہیں ہو سکتا۔

اسی طرح سویڈن میں کچھ لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا جب حکام ننے میٹلیشیا نام کو نامناسب قرار دیتے ہوئے رجسٹر کرنے سے انکار کیا تھا۔ سویڈن کے قانون کے مطابق پہلا نام اور خاندانی نام (سرنام) کو حکام کی منظوری چاہیے ہوتی ہے۔

Elon Musk & Grimes

،تصویر کا ذریعہROBYN BECK/AFP

،تصویر کا کیپشنساؤتھ افریقہ میں پیدا ہونے والا یہ جوڑا تقریباً دو برس سے زائد عرصے سے ڈیٹ کر رہا ہے اور یہ دونوں پہلی مرتبہ 2018 کے میٹ گالا پر ساتھ نظر آئے تھے۔

بچوں کو انوکھا نام دینا کوئی ایسا نیا بھی نہیں ہے۔ برطانیہ میں اٹھارویں اور انیسویں صدی میں مردم شماری کے ریکارڈز سے پتا لگتا ہے کہ بچوں کو ’کنگز ججمنٹ‘ (بادشاہ کا فیصلہ) اور ’کالرہ پلیگ‘ ( کالرہ طاعون) جیسے نام بھی دیے جاتے رہے ہیں۔

مسک جن املاک کو فروخت کر رہے ہیں ان میں ان کا وہ گھر بھی شامل ہے جو اس سے قبل ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار جین وائلڈر کی ملکیت تھی۔

یہ گھر جس میں سوئمنگ پول اور مہمانوں کے لیے علیحدہ جگہ بھی موجود ہے اسے زِلو ویب سائٹ پر 95 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسرا گھر جس کی تعریف یہ بتائی گئی ہے کہ یہ ایک چوٹی پر واقع ہے اور بیل ایئر کاؤنٹی کلب، شہر اور سمندر یہاں سے صاف دکھائی دیتے ہیں، کی مالیت تین کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

لاس اینجلس میں واقعہ ان گھروں کو ’مالک کی جانب سے برائے فروخت‘ قرار دیا گیا ہے نہ کہ سیلز ایجنٹ کی جانب سے۔

اس سے کچھ افراد یہ سوچنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ آیا مسک ان گھروں کی فروخت کے بارے میں سنجیدہ بھی ہیں یا نہیں یا ہو سکتا ہے کہ زِلو ویب سائٹ ہیک نہ ہو گئی ہو۔

ایک پراپرٹی اینجٹ نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ ’ہمیں ابھی تک یہ نہیں معلوم ہم پتا کروا رہے ہیں۔‘

Elon Musk home in LA

،تصویر کا ذریعہZillow/Musk

،تصویر کا کیپشنیہ گھر جس میں سوئمنگ پول اور مہمانوں کے لیے علیحدہ جگہ بھی موجود ہے اسے زلو ویب سائٹ پر 95 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے

ایلون مسک کی ملکیت میں کیلیفورنیا میں متعدد گھر ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل نے گذشتہ برس رپورٹ کیا تھا کہ انھوں نے یا اس سے جڑی کمپنیوں نے ریاس میں سات جائیدادوں کی خریداری میں 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں سے اکثر ان کے موجودہ گھر کے قریب ہیں۔

پیر کو پیدا ہونے والا بچہ مسک کی چھٹی اولاد ہے۔ اس سے قبل ان کے ہاں اپنی پہلی بیوی مصنفہ جسٹین ولسن سے پانچ بچے ہیں۔

گرائمز جن کی عمر 32 برس ہے اپنے مداحوں کو حمل کے دوران باخبر رکھے ہوئے تھیں اور فروری میں انھوں نے بتایا کہ انھیں حمل کے دوران چند پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انھیں لگتا ہے کہ اس حوالے سے ان کی تیاری بہت بری ہے۔

فروری کے اواخر میں انھوں نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کو اپنی صنف کا انتخاب خود کرنے کی آزادی دیں گی۔

ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہونے والا یہ جوڑا تقریباً دو برس سے زائد عرصے سے ڈیٹ کر رہا ہے اور یہ دونوں پہلی مرتبہ 2018 کے میٹ گالا پر ساتھ نظر آئے تھے۔