اردن:اردن میں آتشزدگی کے واقعے میں تیرہ پاکستانی ہلاک، متاثرہ خاندان کا تعلق سندھ ک ضلع دادو سے تھا

،تصویر کا ذریعہTwitter/@JordanZad1
اردن میں ایک کھیت میں قائم خیموں میں آگ لگنے سے سات بچوں سمیت تیرہ پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اردن کے دارالحکومت عمان سے چالیس کلو میڑ مغرب میں بحیرہ مردار کے قریب واقع کرامہ نامی قصبے میں پیش آیا جہاں زراعت کے شعبے سے منسلک پاکستان خاندان مقیم تھا۔
آتشزدگی کا واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔
آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے جوئیہ خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادؤ سے ہیں جو 1970 سے وہاں مقیم ہے۔ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ محفوظ رہے ہیں۔
آتشزدگی کے واقعے میں سات بچے، چار عورتیں اور دو مرد ہلاک ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والے اشخاص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGoogle
وادی اردن ایک زرخیز علاقہ ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی مزدور نجی زمینوں پر رہتے ہیں۔
حالیہ سالوں میں اردن میں کیمپوں میں رہنے والے شامی مہاجرین کی ہلاکت کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں بجلی کی خرابی سے آگ لگنا یا گیس کے چولہوں سے دم گھٹنا شامل ہیں۔











