اسلام آباد کے سب سے بڑے سستے بازار میں ایک بار پھر آتشزدگی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سب سے بڑے سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث ایک سو کے قریب سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے

اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سب سے بڑا سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث ایک سو کے قریب سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے
اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع اس بازار میں پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ جوتے، کپڑے اور استعمال شدہ کپڑے عام بازار سے قدرے کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں خریداری کے لیے آتی ہے
اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ بازار ہفتے میں تین دن اتوار، منگل اور جمعے کو لگتا ہے اور بدھ کو آتشزدگی کے واقعے کے وقت بازار عام لوگوں کے لیے بند تھا
اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنابھی تک بازار میں آتشزدگی کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے
اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ تقریباً ایک برس پہلے بھی اسی بازار میں آگ لگی تھی جس میں تین سو سے زائد سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ یو پی ایس کی بیٹری کے پھٹنے کے نتیجے میں آگ لگی
اسلام آباد سستا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس بازار میں آگ بجھانے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اسی وجہ سے آتشزدگی کی صورت میں فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑتا ہے اور اس کے پہنچتے پہنچتے کافی نقصان ہو چکا ہوتا ہے