دی پورٹریٹ سیلون ایوارڈز 2019 نے ایسی تصاویر کو سراہا ہے جنھیں نیشنل پورٹریٹ گیلری کے ٹیلر ویسنگ فوٹوگرافک پرائز کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم انھیں مسترد کر دیا گیا تھا۔
،تصویر کا ذریعہMARK WALLIS
،تصویر کا کیپشنمارک والس کے مطابق چی لوئی اور ایویلن روز کی یہ تصویر ان کی والدہ کی شادی کے دن ان کے گھر پر کھینچی گئی تھی
ان ایوارڈز کی بنیاد کیرول ایوانز اور جیمز او جینکنز نے سنہ 2011 میں رکھی۔ فوٹوگرافر پیٹر ڈینچ نے اس سال کے جیتنے والوں کو چنا۔
ڈینچ کا کہنا تھا ’میں نے ان پورٹریٹس کے ساتھ ایک ہفتہ گزارا اور میں انھیں روزانہ دیکھتا تھا۔ یہ ایک کم وقت پر محیط، گہرا اور سود مند رشتہ تھا۔‘
’کمرے سے کچن، پہاڑوں سے سمندر، پارک سے سرکاری سکول تک۔ مجھے امید ہے کہ میرا یہ انتخاب آپ کو متاثر کرے گا، اور آپ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ میرے نزدیک ایک پورٹریٹ کا کام بھی یہی ہوتا ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہAMIT LENNON
،تصویر کا کیپشنامت لینن کے مطابق یہ ولفرڈ ایمینوئل ہیں جنھیں دی بلیک فارمر بھی کہا جاتا ہے۔ ’یہ ایک انتہائی حوصلہ افزا اور متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں۔ بطور ٹی وی پروڈیوسر ایک کامیاب کریئر اور فوڈ مارکیٹنگ ایجنسی چلانے کے بعد انھوں نے ڈیون میں اپنا فارم بنایا اور دی بلیک فارمر نامی گلوٹن سے پاک غذائی برانڈ کی بنیاد رکھی
،تصویر کا ذریعہBEN ROBERTS
،تصویر کا کیپشنبین روبرٹس کے مطابق شکاری کدیربرج ابیلجخان ٹیزی نسل کے کتوں کے ساتھ کرغزستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں ورلڈ نومیڈ گیمز میں موجود تھے۔ 80 ممالک سے دو ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس یہاں مقابلے کے لیے اکھٹے ہوئے۔ یہاں کُشتی سے لے کر تیر اندازی تک ہر قسم کے کھیل کھیلے جاتے ہیں
،تصویر کا ذریعہCAROL ALLEN STOREY
،تصویر کا کیپشنکیرول ایلن سٹوری کے مطابق تین برس کے برائن اپنی والدہ کی گود میں سو رہے تھے۔ 19 برس کی فلورینس نیرامااروی بہت مطمئن بیٹھی ہیں اور ان دنوں کو یاد کرتی ہیں جب وہ صرف 15 برس کی عمر میں حاملہ ہو گئیں تھیں۔ ان کے خاندان اور کمیونٹی نے ان کے لیے اسے شرم کا باعث بنا لیا تھا
،تصویر کا ذریعہDAVID VINTINER
،تصویر کا کیپشناس فوٹو شوٹ کو گلبرٹ اور جارج نامی فنکاروں کے پورٹریٹس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔ ڈیوڈ وینٹینر کہتے ہیں کہ ’میں نے آغاز تو اچھا کیا لیکن آخر میں یہ بھول گیا کہ اینٹ اور ڈیک کون ان میں سے کون تھے، اس لیے میں انھیں غلط ناموں سے پکارتا رہا، تاہم میرے خیال میں انھیں اس بات کی عادت تھی‘
،تصویر کا ذریعہDAVID WOOLFALL
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وولفال کے مطابق جینی کی یہ تصویر لوگوں اور ان کی زندگیاں تبدیل کرنے والے لمحات کے حوالے سے ایک پراجیکٹ کا حصہ ہے
،تصویر کا ذریعہFRANCISCO DE GOMEZ
،تصویر کا کیپشنفرانسسکو ڈی گومیز کے مطابق یہ ان کی اپنی والدہ کے ساتھ آخری کرسمس تھی۔ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ کرسمس کی رات 12 بجے حضرت عیسیٰ کے پتلے کو چوما جاتا ہے۔ تین ماہ جگر کے سرطان کے لیے کیموتھراپی کروانے کے بعد میری والدہ مکمل طور پر تھک چکی تھیں، چنانچہ ہم حضرت عیسیٰ کے پتلے کو ان کے پلنگ کے پاس لے گئے تاکہ اس رواج کو برقرار رکھا جا سکے
،تصویر کا ذریعہNICOLA MUIRHEAD
،تصویر کا کیپشننکولا میورہیڈ کہتی ہیں کہ برمودا جزیرے کی یہ نوجوان لڑکیاں اس کی آنے والی نسلوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انھیں اس جزیرے کے نوآبادیاتی ماضی کو اپنے اوپر اثر انداز نہیں ہونے دینا ہو گا اور انسانی کہانیوں سے قوت حاصل کرنی ہو گی
،تصویر کا ذریعہZOE NORFOLK
،تصویر کا کیپشنزوئی نورفولک کے مطابق یہ ایلکس، میڈی اور ڈینیئل ہیں
پورٹریٹ سیلون 2019 کی برسٹل میں رائل فوٹوگرافک سوسائٹی میں 21 تا 24 نومبر کے درمیان نمائش ہو گی۔ پورٹریٹ سیلون کی نمائش اس کے بعد ہیروگیٹ میں 30 نومبر تا دو دسمبر کے درمیان فوٹو نارتھ فیسٹیول میں بھی ہو گی۔