بابری مسجد، رام مندر تنازع: سپریم کورٹ کے فیصلے کے دن انڈیا میں سخت سکیورٹی

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر تنازع پر فیصلہ سنا دیا ہے تاہم اس حوالے سے انڈیا بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنانڈیا کی سپریم کورٹ نے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین پر مندر کی تعمیر اور مسلمانوں کو مسجد کے لیے متبادل جگہ دینے کا حکم دیا ہے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنفیصلہ آنے سے قبل پورے ملک کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں متنازع مقام سمیت اہم عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ کئی مقامات پر انسداد دہشت گردی سکواڈ کے دستے تعینات کر دیے گئے تھے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچنئی میں پولیس ریلوے سٹیشن پر گشت کر رہی ہے۔
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنچیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ متنازع زمین ایک ٹرسٹ کے حوالے کی جائے اور مرکزی حکومت یہ ٹرسٹ تین مہینے کے اندر تشکیل دے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنحکومت نے گذشتہ دنوں مسلم اور ہندو مذہبی رہنماؤں کی ایک میٹنگ طلب کی تھی جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ ملک میں امن وامان برقرا ر رکھنے کی اپیل کریں
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے اور یہاں پر بابری مسجد کی تعمیر ایک مسلمان نے سولہویں صدی میں ایک مندر کو گرا کر کی تھی
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشناس تنازع میں شدت سنہ 1992 میں اس وقت آئی تھی جب ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو تباہ کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مذہبی ہنگاموں میں کم و بیش دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنعدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ مسلم فریق سنّی وقف بورڈ کو ایودھیا کے اندر کسی نمایاں مقام پر مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل پانچ ایکڑ زمین دی جائے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنانڈیا کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے نیچے ایک ایسا ڈھانچہ ملا ہے جو اپنی ہیئت میں اسلامی نہیں ہے
انڈیا، رام مندر، بابری مسجد، ایودھیا
،تصویر کا کیپشنریاست میں احتیاطی طور پر سنیچر سے پیر تک سبھی سکول اور کالجز اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ریاستی پولیس کے سربراہ اوم پرکاش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے ماہرین سوشل میڈیا پر خاص طور پر نظر رکھ رہے ہیں