تصاویر: جانورں اور پرندوں کے کچھ دلچسپ اور انوکھے انداز

ایک حیران و پریشان گلہری کی تصویر نے اس سال کامیڈی والڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

دنیا بھر سے ہزاروں منتخب تصاویر میں سے امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر میری مک گوون کی تصویر بنائی ہوئی اس تصویر کو تمام تصاویر میں بہترین قرار دیا گیا۔ اس تصویر کا عنوان انھوں نے 'کاٹ ان دی ایکٹ' یعنی رنگے ہاتھوں پکڑے جانا دیا تھا۔

پسند کی جانے والی دیگر تصاویر میں ایک اشتعال انگیز ریچھ، ایک مسکراتی ہوئی شارک اور بظاہر ایک ریشمی جالی اوڑھے ہوئے گینڈے کی تصاویر شامل تھیں۔

ذیل میں اس مقابلے میں شامل ایسی ہی چند دلچسپ اور دلفریب تصاویر پیش ہیں۔

ایوارڈ یافتہ تصاویر

میری مک گوون کی ایک حیران دکھائی دینے والی گلہری کی تصویر کو مجموعی طور پر بہترین تصویر قرار دیا گیا، اس کے علاوہ پیپلز چوائس اور کریئیچرز آف دی لینڈ کے ایوارڈز بھی ان کے نام رہے۔

،تصویر کا ذریعہMary McGowan/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنمیری مک گوون کی ایک حیران دکھائی دینے والی گلہری کی تصویر کو مجموعی طور پر بہترین تصویر قرار دیا گیا، اس کے علاوہ پیپلز چوائس اور کریئیچرز آف دی لینڈ کے ایوارڈز بھی ان کے نام رہے۔
Presentational white space
شین کینا نے کریئیچرز آف دی ایئر کا ایوارڈ بظاہر تاکا جھانکی کرتے ہوئے اس الو کی تصویر پر حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہShane Keena/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنشین کینا نے کریئیچرز آف دی ایئر کا ایوارڈ بظاہر تاکا جھانکی کرتے ہوئے اس الو کی تصویر پر حاصل کیا۔
Presentational white space
کیمرے کے سامنے مسکرائیں! تانیہ ہوپرمین نے 'انڈر دی سی' کیٹیگری میں مسکراتی ہوئی بلیو شارک کی تصویر پر حاصل کیا۔

،تصویر کا ذریعہTanya Houppermans/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنکیمرے کے سامنے مسکرائیں! تانیہ ہوپرمین نے 'انڈر دی سی' کیٹیگری میں مسکراتی ہوئی بلیو شارک کی تصویر پر حاصل کیا۔
Presentational white space
انڈیا کے شہر کپور تھلہ میں اس حیرت زدہ الو کی تصویر ارش دیپ سنگھ نے بنائی اور جونیئر ایوارڈ حاصل کیا۔

،تصویر کا ذریعہArshdeep Singh/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر کپور تھلہ میں اس حیرت زدہ الو کی تصویر ارش دیپ سنگھ نے بنائی اور جونیئر ایوارڈ حاصل کیا۔
Presentational white space
'امیزنگ انٹرنیٹ پورٹفولیو' کا ایوارڈ ولٹیری ملکاہینن کو فن لینڈ میں بھورے ریچھوں کی سلسلہ وار تصاویروں پر ملا۔

،تصویر کا ذریعہValtteri Mulkahain/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشن'امیزنگ انٹرنیٹ پورٹفولیو' کا ایوارڈ ولٹیری ملکاہینن کو فن لینڈ میں بھورے ریچھوں کی سلسلہ وار تصاویروں پر ملا۔

پسند کی جانے والی دیگر تصاویر

اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک گینڈے نے مور کی طرح اپنے پر پھیلا رکھے ہیں، یہ تصویر کلول مکھرجی نے انڈیا میں گورومارا نیشنل پارک میں بنائی تھی۔

،تصویر کا ذریعہKallol Mukherjee/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشناس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک گینڈے نے مور کی طرح اپنے پر پھیلا رکھے ہیں، یہ تصویر کلول مکھرجی نے انڈیا میں گورومارا نیشنل پارک میں بنائی تھی۔
Presentational white space
اس خفا ریچھ کی تصویر ڈینیل ڈی ایمرو نے امریکی ریاست الاسکا میں بنائی۔

،تصویر کا ذریعہDanielle D'Ermo/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشناس خفا ریچھ کی تصویر ڈینیل ڈی ایمرو نے امریکی ریاست الاسکا میں بنائی۔
Presentational white space
ناروے کے علاقے سوالبرڈ میں روئی گالٹز نے اس ابھرتے ہوئے فوٹوگرافر کو دیکھا۔

،تصویر کا ذریعہRoie Galitz/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنناروے کے علاقے سوالبرڈ میں روئی گالٹز نے اس ابھرتے ہوئے فوٹوگرافر کو دیکھا۔
Presentational white space
گرٹ ویگن نے سویڈن میں اس سرخ گلہری کو کچھ اس انداز میں تماشا کرتے دیکھا۔

،تصویر کا ذریعہGeert Weggen/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنگرٹ ویگن نے سویڈن میں اس سرخ گلہری کو کچھ اس انداز میں تماشا کرتے دیکھا۔
Presentational white space
امریکی ریاست ویومنگ میں ایک بارہ سنگھا ایک رس بھری پر پھونک رہا ہے، یہ تصویر برنی کوسزالکا نے بنائی۔

،تصویر کا ذریعہBarney Koszalka/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست ویومنگ میں ایک بارہ سنگھا ایک رس بھری پر پھونک رہا ہے، یہ تصویر برنی کوسزالکا نے بنائی۔
Presentational white space
ولپتو، سری لنکا میں سرگیف سوی کی بنائی ہوئی اس تصویر میں ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے دو چھپکلیاں ٹینگو رقص کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSergey Savvi/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنولپتو، سری لنکا میں سرگیف سوی کی بنائی ہوئی اس تصویر میں ایسا دکھائی دے رہا ہے جیسے دو چھپکلیاں ٹینگو رقص کر رہی ہیں۔
Presentational white space
سرگیف سوی نے تھائی لینڈ کے کینگ کراچن نیشنل پارک میں دو بندروں کی ڈرامائی لڑائی کا منظر بھی اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔

،تصویر کا ذریعہSergey Savvi/CWPA/Barcroft Images

،تصویر کا کیپشنسرگیف سوی نے تھائی لینڈ کے کینگ کراچن نیشنل پارک میں دو بندروں کی ڈرامائی لڑائی کا منظر بھی اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔

کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ ایک کتاب شائع کر رہا ہے جس کی مدد سے فلاحی ادارے بورن فری فاونڈیشن کی مدد کی جائے گی۔