تصاویر: جانورں اور پرندوں کے کچھ دلچسپ اور انوکھے انداز

ایک حیران و پریشان گلہری کی تصویر نے اس سال کامیڈی والڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

دنیا بھر سے ہزاروں منتخب تصاویر میں سے امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر میری مک گوون کی تصویر بنائی ہوئی اس تصویر کو تمام تصاویر میں بہترین قرار دیا گیا۔ اس تصویر کا عنوان انھوں نے 'کاٹ ان دی ایکٹ' یعنی رنگے ہاتھوں پکڑے جانا دیا تھا۔

پسند کی جانے والی دیگر تصاویر میں ایک اشتعال انگیز ریچھ، ایک مسکراتی ہوئی شارک اور بظاہر ایک ریشمی جالی اوڑھے ہوئے گینڈے کی تصاویر شامل تھیں۔

ذیل میں اس مقابلے میں شامل ایسی ہی چند دلچسپ اور دلفریب تصاویر پیش ہیں۔

ایوارڈ یافتہ تصاویر

پسند کی جانے والی دیگر تصاویر

کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ ایک کتاب شائع کر رہا ہے جس کی مدد سے فلاحی ادارے بورن فری فاونڈیشن کی مدد کی جائے گی۔