ملائشیا کے بادشاہ کا بوسہ، ملکہ کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل

ملکہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@cheminahsayang

بادشاہوں اور ملکاؤں کا نام سنتے ہی ذہن میں جو تصورات ابھرتے ہیں وہ جاہ و جلال اور کسی ایسی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں جو انتہائی سنجیدہ اور عام انسانوں سے احساسات اور جذبات میں مختلف ہیں۔

لیکن حقیقت ایسی نہیں۔ اس بات کا ثبوت حال ہی ملائشیا کی ملکہ عزیزہ آمنہ میمونہ کی ٹویٹر پر شئیر کی جانے والی وہ تصاویر ہیں جنھیں دنیا بھر میں صارفین نے پسند اور شیئر کیا۔

ملائشیا کی ملکہ نے تین اکتوبر کو اس وقت ٹوئٹر پر صارفین کی محبتیں سمیٹی جب انھوں نے بادشاہ شاہ سلطان رعایت الدین المصطفیٰ کے ساتھ ایک نجی فوٹو شوٹ کی چند بےتکلف تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیں۔

ملائشیا کے بادشاہ کا بوسہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@@cheminahsayang

یہ بھی پڑھیے

ان تصاویر میں جہاں وہ ملائشیا کے بادشاہ شاہ سلطان رعایت الدین کے ساتھ ایک روائیتی فوٹو شوٹ میں دکھائی دے رہی ہے وہیں ایک تصویر ہے جس میں بادشاہ شاہ سلطان رعایت الدین المصطفیٰ ان کا بوسہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب سے مقبول ہوئی۔

ملکہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@cheminahsayang

ملائشیا کے بادشاہ کا بوسہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@cheminahsayang

ان تصاویر میں جہاں جوڑے کی نجی زندگی اور بادشاہ کے محبت کے جذبات کھل کر سامنے آئے وہیں سوشل میڈیا صارفین نے انھیں اپنی نجی زندگی کی ایک محبت بھری جھلک دکھانے پر بہت پسند کیا۔

ملکہ ملائشیا کی جانب سے ٹویٹ کی گئیں تصاویر میں سے چند میں ان کے پوتے شہزادہ آدم بھی دکھائی دے رہے ہیں جنھیں انھوں نے ’میرا پوتا آدم فوٹو بومب کرتے ہوئے‘ لکھ کر شئیر کیا۔

ملائشیا کے بادشاہ کا بوسہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@cheminahsayang

ان تصاویر کو جہاں ملائشیا کے مقامی اخبار دی سٹار آن لائن نے شائع کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین اور خصوصاً ملائشیا کی عوام نے اپنی ملکہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر پر دل کھول کر رائے دی۔

اس میں سب سے زیادہ چرچا اس تصویر کا ہوا جس میں بادشاہ شاہ سلطان رعایت الدین المصطفیٰ کھل کر اپنی ملکہ رانی سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔

ملائشیا کے بادشاہ کا بوسہ

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Jesjezlai

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری محترم ملکہ یہ سال کی بہترین تصویر ہو سکتی ہے۔ میرے محترم بادشاہ کی جانب سے یہ ایک نہایت ہی رومانٹک اور پیارا اندازِ اظہار ہے۔ خدا ہمارے بادشاہ اور ملکہ پر اپنی رحمت کرے۔‘

اسی طرح لیسلی گیل نامی ایک اور صارف نے ملائیا زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آپ دونوں اتنے پیارے کیوں ہیں؟ محترم بادشاہ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے آپ سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔‘

ایک اور ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’بہت بہت شکریہ ہماری پیاری ملکہ، اس تصویر کو ٹوئٹر پر موجود اپنے دوستوں سے شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔‘

نورسیرا نامی صارف نے اپنی ملکہ کی ان تصاویر پر جن میں ان کا پوتا شہزادہ آدم ان کے فوٹو شوٹ کو فوٹو بم کر رہا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سو سویٹ مائی کوئین‘ یعنی میری ملکہ بہت خوبصورت ہیں۔