ونڈزر میں شاہی خاندان کی مداحوں کی بڑی تعداد، میلے کا سا سماں

برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی 19 مئی کو ونڈزر میں ہو رہی ہے

ونڈزر
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی 19 مئی کو ونڈزر میں ہو رہی ہے۔شاہی خاندان کی اس مداح کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ لندن سے ونڈزر آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ک وہ شاہی خاندان کے ہر ایونٹ پر جاتی ہیں۔ وہ شہزادی ڈیانا کی تصویر کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنونڈزر محل کے سامنے پیدل چلنے والے راستے پر لوگوں اور میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود ہے
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنشاہی خاندان کی ان مداح( درمیان میں نظر آنے والی) کا تعلق سڈنی سے ہے اور یہاں وہ سنیچر کو دولہا اور دلہن کا دیدار کرنے آئی ہیں
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنمیڈیا کو محل کے قریب جانے کی اجازت نہیں تو میڈیا کے نمائندوں نے محل سے کچھ فاصلے پر ڈیرے جما لیے ہیں جہاں سے براہ راست کوریج کی جا رہی ہے
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنیہ جوڑا سان فرانسیسکو سے شادی کی تقریب دیکھنے آیا ہے۔ اس جوڑے نے اس جگہ پر پڑاؤ ڈالا ہے جہاں سے دولہا دلہن شادی کے بعد گزرے گئے
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنیہاں آنے والے لوگوں نے مختلف انداز بھی اپنائے ہیں۔ اپنے حلیے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں اور یہاں موجودگی کے بارے میں انٹرویوز بھی دے رہے ہیں
ونڈزر
،تصویر کا کیپشنونڈزر محل کے سامنے اور اطراف کی سڑکوں پر مداحوں کی آمد سے میلے کا سا سماں ہے