عیدِ قربان پر قربانی کے جانور

بقر عید

،تصویر کا ذریعہARIF ALI

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں اونٹ کی قربانی کو خاص مقام حاصل ہے

عیدالضحیٰ مسلم کلینڈر کے آخری مہینے کی 10 ذی الحج کو منائی جاتی ہے۔ اس عید پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسے عید قرباں کہا جاتا ہے۔ حُجاج قربانی کرنے کے بعد حج کے لیے پہنا گیا خصوصی لباس، احرام، اتار دیتے ہیں۔

قربانی کا گوشت تین حصوں میں بانٹا جاتا ہے، جس میں سے ایک حصہ اپنے لیے، دوسرا رشتہ داروں کے لیے اور تیسرا غریبوں کے لیے ہوتا ہے۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنترکی کے ساحلی شہر اناطولیہ میں عید قرباں کے مناظر

قربانی کے جانور کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر قسم کے جسمانی نقص سے پاک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی تلاش میں ہوتا ہے صحت مند اور خوبصورت بکرے، بھیڑ، دمبے، اونٹ یا بیل کے۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency

،تصویر کا کیپشناناطولیہ میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد ترکی کی اس ساحلی پٹی کا رخ کرتی ہے

مالی استطاعت رکھنے والا ہر مسلمان اپنی طرف سے قربانی کر سکتا ہے۔ اور ایسے عید پر ایسے افراد اپنی پسند کے جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں اور پھر اکثر واپسی قربانی کے اپنے پسندیدہ جانور کے ساتھ ہوتی ہے۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں عید قرباں پر مصروفیات

کچھ لوگ موٹر سائیکل پر بھی تیسری سواری کی گنجائش نکال لیتے ہیں۔ اگر موٹر سائیکل چھوٹا پڑ جائے تو ایسے میں اس کے پیچھے مزید ایک ریل کی طرح کا اضافی ڈبہ لگا دیا جاتا ہے جس میں بڑے جانور بھی لائے جاسکتے ہیں۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں بڑے جانور گھر تک لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے

بڑے جانور کی قربانی میں سات افراد حصہ لے سکتے ہیں جبکہ چھوٹے جانور کی قربانی ہر شخص کو الگ الگ کرنی پڑتی ہے۔ تاہم ایسے اجتماعی قربانی کی رسم ایسی ہے کہ جس میں اب بکرے کی قربانی میں بھی حصہ مل جاتا ہے۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں قربانی کے لیے میدانی اور پہاڑی بکروں کی تفریق بھی کی جاتی ہے

قربانی کے اہل جانور کا پتا اس کے دانت دیکھ کر بھی لگایا جاتا ہے۔ اگر اس کے دو بڑے دانت ہوں تو پھر اسے قربانی کے قابل سمجھا جاتا ہے ایسے جانور ’دوندا‘ بھی کہا جاتا ہے یعنی دو دانتوں والا۔

عید قربان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبلاروس میں بقر عید پر قربانی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں

جانور کو ذبح کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اسے کم سے کم اذیت پہنچے۔ عید پر جانور زیادہ ہونے کی وجہ سے جانور کو زبح کرنے میں مہارت رکھنے والوں کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ قربانی کے جانور کو زبح کرنے سے پہلے خوب کھلایا پلایا اور گھومایا پھرایا جاتا ہے۔