دنیا بھر میں عید الاضحی کے مناظر

دنیا بھر کے مسلمان آخری اسلامی مہینے ذوالحجّہ کی دس تاریخ کو عید الاضحی یا عید قرباں کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔

اسی روز مکہ مکرمہ میں جہاں فریضہ حج ادا کیا جاتا ہے وہیں عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی بھی دی جاتی ہے۔ اسلام کا یہ ایک اہم تیہوار ہے جو تین روز تک جاری رہتا ہے۔

قربانی کے لیے جانوروں کا بازار

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمصر کے اشمون مویشی بازار میں لوگ اپنے مویشی فروخت کرنے لائے ہیں، لوگ قربانی دینے کے لیے ایسے ہی بازاروں سے مویشی خریدتے ہیں۔
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈيا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسلم بچی عید سے پہلے اپنے ہاتھ پر مہندی لگواتے ہوئے
منیلا کی خاتون عید کی نماز کے لیے عید گاہ میں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلپائن کے دارالحکومت منیلا میں عیدالاضحی کی نماز سے عین قبل ایک خاتون نمازی عید گاہ میں اپنا موبائل فون چیک کرتے ہوئے۔
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنچین کے شہر بیجنگ میں قربانی سے پہلے بھیڑوں کو جمع کیا گيا ہے، ایک چھوٹا بچہ سپائيڈر مین کے لباس میں انھیں حیرت سے دیکھ رہا ہے۔
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی جمعے کی صبح عید کی نماز ادا کی گئی اور ماسکو کی مرکزی مسجد میں ہزاروں لوگ عبادت کے لیے جمع ہوئے
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے شہر جلال آباد میں لوگ عید نماز کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعید کے موقع پر بچوں کو بڑوں کی جانب سے عیدی دی جاتی ہے اور اس موقع پر وہ سب سے زیادہ مزہ لیتے ہیں۔
عید الاضحی کی رونقیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ بچے فلسطین میں غزہ کے علاقے کے ہیں جو عید کے موقعے پر کھیل کود کر خوشیاں منا رہے ہیں۔