عید قرباں: کہیں جشن کہیں جھڑپ

دنیا بھر میں عید الاضحی کا تہوار منایا جا رہا ہے، انڈیا اور پاکستان میں سنیچر دو ستمبر کو بقرعید کی نماز ادا کی گئی جبکہ سرینگر میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکار کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں عید الاضحی کا تہوار منایا جا رہا ہے، انڈیا اور پاکستان میں سنیچر دو ستمبر کو بقرعید کی نماز ادا کی گئی۔ یہاں دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کے لیے جمع لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بقرعید کی نماز کے بعد سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں نظر آئیں جن میں سنگ باری اور آنسو گیس کے منظر یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنلاہور کی بادشاہی مسجد میں لوگ نماز کے بعد سیلفیاں بناتے ہوئے
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید قرباں کے جانورں کے ایک بازار کا منظر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندہلی میں بھی لوگ اپنے قربانی کے جانوروں کو پوری آرائش کے ساتھ دکھاتے ہوئے نظر آئے۔ عید قرباں مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسمعیل کی یاد میں مناتے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں چھوٹے بچے کھڑکی سے قربانی ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کو کھونے کی اداسی ان کے چہرے سے عیاں ہے۔
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے معروف شہر حیدرآباد میں نماز کے لیے آنے والے لوگوں کا اژدھام دیکھا گیا۔
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لیے نکلے جن میں یہ ننھی پری بھی شامل ہے۔
عید قرباں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندہلی کی جامع مسجد کی صفوں میں ننھے نمازیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔