پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی تصاویر

پیر کو پاکستان اور انڈیا میں عید منائی جا رہی ہے اور لوگ نماز عید کے بعد قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان میں عید قربان کے اجتماعات کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستان کی بعض مساجد میں عید کے موقع پر خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دلی میں کشمیری خواتین عید کا خطبہ سنتے ہوئے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پرانی دلی کی شاہی مسجد میں عید کا بڑا اجتماع

اتوار کو بھی کئی ملکوں میں عید الاضحٰی منائی گئی

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مناسکِ حج کے بعد دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحٰی کے اجتماعات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس برس 20 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کا 12.7 فیصد مسلمان بستے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان 11 فیصد اور انڈیا 10.9 فیصد آبادی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کئی دوسرے اسلامی ملکوں کی طرح انڈونیشیا میں بھی خواتین عید کی نماز مساجد اور عیدگاہوں میں جا کر باجماعت ادا کرتی ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

فلسطینی مسجد الاقصٰی میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے مسجدِ الحرام اور مسجدِ نبوی کے بعد مسجدِ الاقصٰی تیسرا سب سے زیادہ مقدس مقام ہے۔ مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق پیغمبرِ اسلام یہیں سے معراج پر گئے تھے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آج یہودیوں اور مسلمانوں کے مقدس تہوار ایک ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے بیت المقدس میں دونوں مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان کشیدگی کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی کارروائی۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

لیبیا کے متحارب گروہوں نے عید الاضحٰی کے موقع پر تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اقوام متحدہ نے اس عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ سنہ 2011 میں کرنل قذافی کی ہلاکت کے بعد سے لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

افغانستان کے صوبہ خوست میں عید کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان طالبان اور امریکہ کے مابین دوحہ مذاکرات کے کئی دور ہونے کے بعد بات چیت کے نتیجہ خیز ہونے کی امید بندھ چلی ہے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مصر کے علاقے جیزہ میں خواتین اور مرد عید کی نماز مشترکہ صفوں میں ادا کر رہے ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

دبئی میں ناک سے ناک ملا کر عید کی مبارک باد دینے کا اچھوتا انداز۔ خلیجی ممالک اور یمن میں ناک سے ناک چھونا ہاتھ ملانے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہBBC Sport

یوگینڈا میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسلمان نمازِ عید کے لیے جا رہے ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

عید پر لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرنے قبرستان کا رخ بھی کرتے ہیں۔ یمن کی حالیہ خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عید الاضحٰی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

عیدالضحٰی کے موقع پر ایک عراقی خاتون اپنے رشتہ دار کی قبر پر دعا کر رہی ہیں۔