دنیا بھر میں عید میلاد النبی کیسے منائی جاتی ہے

فلسطین کے مارچنگ بینڈ سے لے کر ترکی کے صوفی رقص تک، دنیا بھر سے عید میلاد النبی کی انوکھی اور دلچسپ روایات

مسجدِ اقصی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلسطین میں یہ مارچنگ بینڈ صبح سے ہی مسجدِ اقصیٰ کی طرف مارچ کرتا ہے۔ یہ مارچنگ بینڈ چلتا جاتا ہے اور اس میں لوگ شریک ہوتے جاتے ہیں۔
انڈونیشیا کا گاؤں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے گاؤں میں لوگ بڑی بڑی ٹوکریوں کو کندھوں پر اٹھا کر گاؤں گاؤں جاتے ہیں،ان ٹوکریوں کو ’ڈونگ ڈانگ‘ کہا جاتا ہے۔اس میں مٹھائی اور دیگر میٹھی اور نمکین اشیاء ہوتی ہیں جو لوگ آس پاس کے گاؤں میں جا کر دیتے ہیں۔
لبنان کے صوفی مسلمان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعید میلاد النبی کے موقع پر لبنان کے کچھ صوفی مسلمان اپنی عقیدت کا اظہار ’باڈی پئیرسنگ‘ یعنی جسم کے حصوں میں چھید کر کے کرتے ہیں۔
مصر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمصر میں عید میلاد النبی کے موقع پر ’عروسة المولد‘ نامی ایک گڑیا بچوں اور لڑکیوں کو دینے کا رواج ہے۔ یہ گڑیا ویسے تو ٹافی یا کسی میٹھی چیز کی بنی ہوتی ہیں تاہم حالیہ عرصے میں پلاسٹک کی گڑیاؤں کو بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
برسہ کے درویش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنترک شہر برسہ میں مقامی درویشوں کا ایک گروہ عید میلاد النبی کے موقع پر روایتی صوفی رقص کرتے ہوئے ۔