بدلتے موسم کی جلوہ آرائیاں

،تصویر کا ذریعہSTEPHEN CHEATLEY
فوٹوگرافروں کے لیے دنیا بھر میں بدلتا ہوا موسم ہمیشہ نئی چیزیں اور نئے امکانات روشن کرتا ہے۔
برطانیہ کے فوٹوگرافر سٹیون چیٹلی نے موسم کی تبدیلی کو بڑے مواقع کے طور پر دیکھا ہے اور انھوں نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔
سٹیون چیٹلی نے لنکاشائر میں ساحل کے قریب بلیک پول ریزورٹ کی ایک تصویر اس وقت لی جب طوفان کی وجہ سے آسمان میں بجلی چمک رہی تھی۔ انھوں نے بجلی کی چمک اس خوبصورت لمحے کو اس مہارت کے ساتھ قید کیا کہ انھیں سال کے بہترین ویدر فوٹوگرافر کے انعام سے نوازا گیا۔
سٹیفن کی 'الیکٹرک بلیک پول' نامی تصویر نے چار ہزار فوٹوگرافروں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
تصویر کے بارے میں سٹیون نے بتایا کہ موسم گرما میں جب طوفان آیا تو ان کے ذہن میں ایسی تصویر کا خیال آیا۔ انھوں نے اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا، اور آدھی رات کو جب طوفان باراں میں آسمان پر بجلیاں کوندنے لگيں تو انھوں نے اس منظر کو قید کر لیا۔

،تصویر کا ذریعہDAN MATTHEWMAN
سٹیون نے بتایا کہ انھوں نے اپنی تصویر کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جس سے بلیک پول ٹاور بھی مکمل طور پر نظر آئے۔
سٹیون کے علاوہ 17 سال سے زائد اور 16 سے کم عمر کے زمروں میں بعض دوسرے فوٹوگرافروں کو بھی انعامات سے نوازا گيا۔

،تصویر کا ذریعہNEIL BARR

،تصویر کا ذریعہNIKOLY SCHEGOLEV

،تصویر کا ذریعہKATHRYN PARENT

،تصویر کا ذریعہHOANG VIET NGUYEN PHUNG
.
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی











