باغات کی تصاویر کے بین الاقوامی مقابلے کی انعام یافتہ تصاویر برائے سال 2018

برازیل کے وسیع ماحولیاتی خطے سیریڈو میں کی تصویر کو باغات کی تصاویر کے بین الاقوامی مقابلہ برائے سال 2018 میں اول انعام دیا گیا۔

یہ انعام برازیلیا کے مارسی او کیبرال نےحاصل کیا۔

Luminescent flowers beneath a sunrise

،تصویر کا ذریعہMarcio Cabral

آئی جی او ٹی وائی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹائرون میک گلنچی کا کہنا تھا: ’مارسی او نے سریڈو میں شاندار منظر عکس بند کیا۔ جس میں پیپالینتھس چکوی ٹینسس کے پھولوں کوں سورج کی پہلی کرن کے ساتھ کھلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔‘

دنیا بھر کے باغات اور قدرتی مناظر کو اس مقابلے میں شامل کیا جاتا ہے جس میں قدرت کا ہر موسم جھلکتا ہو۔ ان میں چین میں چاولوں کے سنہرے کھیتوں سے لے کر آسٹریا کے پھولوں کی خوشبو سے لطف اندوز ہوتے چوہے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

دیکھیے کچھ انعام یافتہ تصاویر:

Purple heather in a misty landscape

،تصویر کا ذریعہMark Bauer

،تصویر کا کیپشنمارک بیوُر نے جامنی پھولوں کی یہ تصویر جنوبی انگلستان ڈورسیٹ میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیچر ریزرو میں بنائی
A circular doorway looking onto a green landscaped garden

،تصویر کا ذریعہAnnie Green-Armytage

،تصویر کا کیپشناینی گرین ایرمیٹیج میں یہ ہابٹ دروازہ دریافت کیا اسے ’دی مون گیٹ یا چاند دروازہ قرار دیا۔ یہ تصویر جرمنی کے علاقے بواریا میں بنائی گئی
Hills covered in yellow rice plants with misty clouds behind

،تصویر کا ذریعہShaofeng Zhang

،تصویر کا کیپشنچین کے صوبے سنکیانگ میں پہاڑی علاقے میں موجود چاولوں کے یہ سنہرے کھیت شاؤفینگ ژانگ کے کیمرے نے عکس بند کیے
Two pink flower buds covered in water and ice, surrounded by snow

،تصویر کا ذریعہYi Fan

،تصویر کا کیپشنیی فان نے چین کے علاقے یونان میں خطرے کا شکار اس جڑی کی تصویر بنائی جس کے طبی فوائد بھی ہیں
A microscopic view showing tree cells in blue and purple colours

،تصویر کا ذریعہSteve Lowry

،تصویر کا کیپشنشمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر سٹیو لوری نے لکڑی کی ایک تعمیر کی تصویر بنانے کے لیے پولارائزڈ روشنی کا استعمال کیا
A rocky mountainous landscape with a river and orange trees

،تصویر کا ذریعہMauro Tronto

،تصویر کا کیپشنانٹلی کے علاقے پائڈمونٹ میں بنائی گئی ماؤرو ٹرونٹو کی اس تصویر کی بہت زیادہ پذیرائی کی گئی
A wild hamster holding a purple flower

،تصویر کا ذریعہHenrik Spranz

،تصویر کا کیپشنویانا میں ایک جنگلی چوہا پھول کی خوشبو سے لطف اندوز ہو رہا ہے، یہ تصویر ہینرک سپرنز نے بنائی
A snow-covered landscape showing a garden maze in front of a forest

،تصویر کا ذریعہMarianne Majerus

،تصویر کا کیپشنلگسمبرگ میں نیو کاسل آف اینسمبرگ کے برف میں منجمد اس منظر کو میریانے میجرس نے تصویر میں قید کیا
A composite photo showing lily pads in green and purple colours

،تصویر کا ذریعہCathryn Baldock

،تصویر کا کیپشنکیتھرن بیلڈک نے تجریدی تصاویر کے زمرے میں کنول کے پتوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر ان کی خوبصورتی اور پیچیدگی کو عکس بند کیا
A field of purple, yellow, orange and red flowers

،تصویر کا ذریعہJohn Glover

،تصویر کا کیپشنجان گلوور نے مشرقی سسکس میں طلوعِ آفتاب کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں مقید کر لیا
A blackbird looking through a green fern leaf

،تصویر کا ذریعہAlan Price

،تصویر کا کیپشنویلز میں ایلن پرائس نے ایک پرندے کو گھونسلہ بناتے ہوئے دیکھا اور اسے محفوظ کر لیا
A wild garden with apple trees and purple flowers

،تصویر کا ذریعہNigel McCall

،تصویر کا کیپشنویلز میں اگست کے مہینے میں پھلوں اور پھولوں کی یہ تصویر ایبر گلاسنی گارڈن میں نائجل میکال نے بنائی
A caterpillar with long yellow and black hair

،تصویر کا ذریعہMinghui Yuan

،تصویر کا کیپشنمنگھوئی یوان کو چین کے شہر وُوہان میں یہ رنگیلی اور خوش نما بالوں والی سنڈی ملی جسے انھوں نے فوراً ہی عکس بند کر لیا
A green slope covered in white flowers with a mountain range in the background

،تصویر کا ذریعہAnne Maenurm

،تصویر کا کیپشنسلوینیا میں مئی کے مہینے کے دوران کھلے ان پھولوں کو این میئنرم نے عکس بند کیا
An orange flower encased in a spider web with a spider

،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا کیپشناپنے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے پھول کے گرد جال بنانے والے اس مکڑے کی تصویر نیدرلینڈز میں ہینس وان ہورسن نے بنائی
A landscape showing a river with yellow and red plants with a mountain in the background

،تصویر کا ذریعہAndrea Pozzi

،تصویر کا کیپشناینڈریا پوزی نے بریدنگ سپیس کے زمرے میں کینیڈا کے ٹامبسٹون ٹیریٹوریئل پارک میں بنائی گئی اس تصویر پر پہلا انعام حاصل کیا
Purple flowers lit in sunlight

،تصویر کا ذریعہAlison Staite

،تصویر کا کیپشنلندن کے رائل بوٹینک گارڈن میں پلسٹیلا پھولوں کی یہ تصویر ایلیسن سٹیسٹی نے بنائی
A cobbled path with purple plants hanging on both sides

،تصویر کا ذریعہVolker Michael

،تصویر کا کیپشنجرمنی میں بہار کی عکاس اس تصویر کو بنانے پر وولکر بائکل کو خاصا سراہا گیا
Cream flowers with a purple flower in the centre

،تصویر کا ذریعہFrantisek Rerucha

،تصویر کا کیپشنفرانٹیسز ریروچا کو خشک پھولوں کی اس عکس بندی پر داد ملی
A black and white photo of a hill covered in trees

،تصویر کا ذریعہWilliam Dore

،تصویر کا کیپشنویلیئم ڈورے نے سکاٹ لینڈ میں الگ کھڑے درختوں کے اس گروہ کی تصویر بنائی
A branch with green leaves and purple plums

،تصویر کا ذریعہMasumi Shiohara

،تصویر کا کیپشنماسومی شیوہارا کی بنائی آلو بخارے کی اس تصویر کو بھی سراہا گیا
A large yellow sunflower with a bee in the centre

،تصویر کا ذریعہClay Bolt

،تصویر کا کیپشنکلے بولٹ نے تصاویر کے ایک سلسلے کی مدد سے شمالی امریکہ میں شہد کی مکھوں کو آلودگی کے باعث درپیش مسائل کو اجاگر کیا

بین الاقوامی تصاویر کے سال 2019 کے مقابلے کے لیے تصاویر 20 فروری تک بھجوائی جا رہی ہیں۔