2017 کی بہترین فلکیاتی تصاویر
اس سال کی فلکیاتی تصاویر کے مقابلے کی چند فاتح تصاویر، جن میں آرٹیم میرونوف کی یہ گرد و غبار کے بادل کی تصویر پہلا انعام بٹورنے میں کامیاب ہو گئی۔

ستارے اور گیس کے بادل
میرونوف نے ستارے اور گیس کے بادل کی زمرے میں پہلے انعام کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بھی پہلے نمبر پر آتے ہوئے انسائٹ ایسٹرونومر آف دا ایئر 2017 کا انعام حاصل کیا۔ انھوں نے یہ تصویر افریقی ملک نمیبیا میں کھینچی۔ یہ بادل زمین سے 400 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

،تصویر کا ذریعہArtem Mironov

،تصویر کا ذریعہAndras Papp
ہم دن کو 24 گھنٹوں کا سمجھتے ہیں لیکن اس کی اصل مدت 23 گھنٹے، 56 منٹ اور چار سیکنڈ بنتی ہے، کیونکہ یہ وہ وقت ہے جو زمین کو اپنے محور پر ایک چکر پورا کرنے میں لگتی ہے۔
اس تصویر میں اس دورانیے میں ستاروں کی گردش دکھائی گئی ہے۔ ستارے رات کو دائرے میں گھومتے ہیں۔ اس تصویر میں کیمرے کا شٹر کھلا رکھ کر ان کی حرکت کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اینڈراس پراپ کی اس تصویر کو دوسرا انعام ملا۔

قطبی روشنیاں
مکیل بائٹر نے گذشتہ اکتوبر میں آئس لینڈ میں قطبی روشنیوں کی یہ تصویر لے کر اس کے زمرے میں پہلا انعام حاصل کیا۔

،تصویر کا ذریعہMikkel Beiter
قطبی روشنیوں کے زمرے میں دوسرا انعام کپل نوریو نے حاصل کیا۔ یہ تصویر انھوں نے سائبیریا کے ایک جنگل میں کھینچی۔

،تصویر کا ذریعہKamil Nureev

کہکشائیں
اولیگ بریگالوف نے چکردار کہکشاں میسییر 63 کی یہ شاندار تصویر لی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ تصویر لینے کے لیے انھیں بلغاریہ کا سفر کرنا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہOleg Bryzgalov
برائزاکوف کو یہ تصویر کھینچنے کے لیے بارش اور برف سے مقابلہ کرنا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہBernard Miller
برنارڈ ملر نے این جی سی 7331 نامی اس کہکشاں کی تصویر کھینچی جو زمین سے چار کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہمارا چاند
یہ فاتح تصویر چاند کی سطح کی زبردست منظر کشی کرتی ہے۔ اس میں جو گڑھے نظر آ رہے ہیں وہ دس کروڑ سال پرانے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہLaszlo Francsics
اس زمرے میں دوسرے نمبر پر آنے والی یہ تصویر ڈیلپلیکش بوریل نے کھیچی۔

،تصویر کا ذریعہJordi Delpeix Borrell

ہمارا سورج
نو مئی 2016 کو سیارہ عطارد سورج کے آگے سے گزرا، جسے الیگزینڈرا ہارٹ نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ عطارد اس تصویر میں ایک سیاہ دھبہ دکھائی دے رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAlexandra Hart

لوگ اور خلا
یوری زویزدنی کی اس تصویر میں لوگوں کو ارجنٹینا میں کہکشاں کا نظارہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہYuri Zvezdny
اس زمرے میں دوسرے نمبر پر آنے والی تصویر جو کرٹ لاسن نے کیلی فورنیا کی یوسیمیٹی نیشنل پارک میں لی۔

،تصویر کا ذریعہKurt Lawson
تصویر میں ایک جو روشنی نظر آ رہی ہے جو ایک کوہ پیما ہے جو چوٹی پر چڑھ رہا ہے۔

سیارے، سیارچے
راجر ہچنسن نے سیارہ زہرہ کی یہ تصاویر چھ ماہ کے عرصے میں لیں جن میں زہرہ کا چاند کی طرح گھٹنا بڑھنا ریکارڈ کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRoger Hutchinson

آسمان
ژونگ وو کی اس تصویر میں مائلی برفانی کوہستان نظر آ رہا ہے، جو چین کے صوبے یونان کا بلند ترین پہاڑ ہے۔
یہ پہاڑ بودھوں کے نزدیک مقدس گردانا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہZhong Wu

تصاویر بشکریہ انسائٹ ایسٹرانومی فوٹوگرافر آف دا ایئر۔







