کیلیفورنیا: مٹی کے تودے میں 13 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گيا ہے۔
ہسپتال پہنچائے جانے والے افراد میں سے کم از کم 20 افراد کو طوفان کے باعث زخم آئے ہیں جب کہ چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سینٹا باربرا کے مشرق رومیرو کینیون میں کم از کم 300 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں کا منظر 'پہلی جنگ عظیم کے کسی میدان کا سماں پیش کرتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیے
حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں گذشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریباً 50 کلومیٹر تک بند ہے۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER/ @ELIASONMIKE
ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کا ابھی کوئی سراغ نہیں ہے اور یہ کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ہزاروں لوگ سیلاب سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کی طرف بھاگے ہیں جبکہ 50 سے زیاد امدادی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حکام کا کہنا ہےکہ سب سے زیادہ نقصان ان گھروں کو ہوا ہے جو خالی کرائے جانے والے زون میں نہیں آتے تھے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
سینٹا باربرا کاؤنٹی کے محکمہ آتش کے ترجمان مائک ایلیاسن نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مونٹسیٹو کے علاقے میں کیچڑ کا سیلاب آ گيا جس کی وجہ سے کئی گھر بنیاد سے ڈھے گئے۔
لاس اینجلس میں بی بی سی کے نمائندے جیمز کک نے بتایا کہ چھوٹی کاروں کی سائز کے لکڑی کے ٹکڑے پہاڑوں سے بہہ کر آئے ہیں جس سے راستے بند ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بچنے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکی شامل ہے جو اپنے تباہ شدہ گھر میں تقریبا چار گھنٹے تک پھنسی رہی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
فائر ڈپارٹمنٹ نے کیچڑ میں سنی اس لڑکی کے بچائے جانے کی ایک تصویر جاری کی ہے۔
کاؤنٹی کے فائر کیپٹن ڈیو زینیبونی نے کہا پانچ افراد منگل کی صبح مونٹیسیٹو میں مردہ پائے گئے۔ ان کی موت طوفان کی وجہ سے ہوئی تھی۔
اس علاقے کے پڑوس میں امیر افراد کے گھر ہیں جن میں اداکار روب لو اور چیٹ شو کے میزبان ایلن ڈیجنرس کے مکانات شامل ہیں۔ معروف اداکارہ اوپرا ونفری کی بھی وہاں املاک ہے جس کی مبینہ قیمت نو کروڑ ڈالر لگائی جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@climateguyw
امریکی کوسٹ گارڈز نے امدادی کارروائی کے لیے کئی پراوازیں بھیجی ہیں اور لوگوں سے ڈرون نہ اڑان کی اپیل کی ہے نہیں تو پروازیں معطل کر دی جائيں گی۔
دسمبر میں لگنے والی آگ بشمول 'تھامس فائر' کے سبب اس علاقے کے سبزے جل کر خاکستر ہو گئے جو کہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے حفاظت کرتے تھے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@Strange_Sounds
دو ماہ میں دوسری بار پیر کو کیلیفورنیا کے ہزاروں باشندوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا گيا تھا۔ برن بینک میں حکام نے لازمی طور پر مکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہاں کیچڑ میں گاڑیوں کو بہتے دیکھا گیا ہے۔
بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کيچڑ میں گھرے اپنے گھر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ملبے اور کیچڑ کے سبب بہت سی سڑکیں بند ہیں جن میں اہم شاہراہ نمبر 101 بھی شامل ہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@BurbankCA
فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کیلیفورنیا کے رہائیشیوں کے لیے انتباہ جاری کیا تھا کہ جن علاقوں میں پہلے سیلاب کا خطرہ نہیں تھا اب وہاں بھی سیاب کا خطرہ ہے۔
پیر کے روز تقریبا 30 ہزار افراد کو گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ تباہ کاریاں موسم کی تبدیلی کا سبب ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters










