کیلیفورنیا میں شدید بارش سے بند کو خطرہ

کیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے ملک کے سب سے اونچے ڈیم کے ہنگامی سپل وے کو نقصان پہنچا ہے۔

کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے شمالی علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے ملک کے سب سے اونچے ڈیم کے ہنگامی سپل وے کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد حکام نے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ 770 فٹ بلند اوروول ڈیم سے پانی کے اخراج کا ہنگامی راستہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشدید بارشوں کے بعد اوروول ڈیم بھر چکا ہے اور وہ کہیں کہیں سے چھلکنے بھی لگا تھا تاہم اب پانی کا اخراج بند ہو چکا ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق پانی کا اخراج رکنے کے باوجود عوام کے انخلا کا حکم برقرار ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسیکرامینٹو سے 65 میل کے فاصلے پر واقع اوروول ڈیم کی 50 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسے ایسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکئی برسوں کی شدید خشک سالی کے بعد ریاست کیلیفورنیا میں تیز بارش اور برف باری کے نتیجے میں پانی کے ذخائر میں پانی کی سطح مسلسل اونچی ہو رہی ہے۔
کیلیفورنیا بند

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے آبی ذخائر کے محکمے نے اتوار کو بتایا کہ وہ جھیل کو سکھانے کے لیے اس کے نکاسی کے صدر مقام سے فی سیکنڈ ایک لاکھ مکعب فٹ پانی چھوڑ رہے ہیں۔