شمالی کیلیفورنیا میں آگ نے ہزاروں کو بے گھر کر دیا

شمالی کیلیفورنیا کی آگ جس نے بڑے پیمانے پر نقصان کے علاوہ دس سے زائد لوگوں کی جان لے لی۔

کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے آگ بجھانے والے ادارے کا عملہ 15 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے یہ آگ نو کاؤنٹیز میں لگی ہے جن میں ناپا، سونوما اور یوبا شامل ہیں۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکچھ لوگوں نے اپنے گھروں کو آگ سے بچانے کی کوشش کی تاہم یہ آگ اب تک 49000 ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنناپا، سونوما اور یُوبا میں کیلیفورنیا کی مشہور وائن کی پیداوار کے علاقے ہیں۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس آگ کی وجہ سے کم از کم 1500 عمارتیں اور املاک تباہ ہو چکی ہیں۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنہوائی جہازوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیلیفورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔ جنگل کی اس آگ کی وجہ سے ہزاروں گھروں کو خطرہ لاحق ہے اور ہزاروں افراد کی نقل مکانی ضروری ہو گئی ہے۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ ریاست کی تاریخ کی بدترین آتشزدگیوں میں سے ایک ہے۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ آگ فضا میں کم نمی، تیز ہواؤں اور گرم اور خشک موسم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔
کیلیفورنیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتاحال یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ آگ لگی کیسے؟