صومالیہ: موغادیشو میں دو دھماکے، کم از کم 30 افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
افریقی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پہلے دھماکے میں ایک پر یجوم علاقے میں ہوا جبکہ دوسرا دارلحکومت کے مدینہ ضلع میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
پہلا دھماکہ موغادیشو کے ایک ہوٹل کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک سے کیا گیا تھا جس میں تقریباً 100 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی تصاویرظاہر ہوتا ہے کہ اس جگہ پر بہت بڑا نقصان ہواہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم موغادیشو میں عسکریت پسند تنظیم القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ اس قبل بھی صومالیہ میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1

X پوسٹ کا اختتام, 2
پولیس کپتان محمد حسین نے خبررساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'ٹرک بم دھماکہ ہوا۔ اس موقع پر اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، لہذا ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔'
ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اس دھماکے میں بہت سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صومالیہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ' سفاری ہوٹل ختم ہوگیا ہے اور بہت سے لوگوں کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
موغادیشو کے ایک رہائشی محی الدین علی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ 'میں نے کبھی ایسا بڑا دھماکہ نہیں دیکھا ہے، پورے علاقے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔'