شام میں امریکی میزائل لانچرز کی تنصیب پر روسی تشویش

،تصویر کا ذریعہAFP
روس نے مشرقی شام میں ایک فوجی اڈے پر امریکہ کی جانب سے راکٹ لانچرز کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ناممکن نہیں کہ دو ہمرس لانچرز جنھیں التنف میں نصب کیا جا رہا ہے ان افواج کے خلاف استعمال ہو جائیں جو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
ان لاکٹ لانچرز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھیں اردن سے التنف کے اس فوجی اڈے پر لایا گیا ہے جسے باغی اور مغربی ممالک کی افواج کے خصوصی دستے استعمال کر رہے ہیں۔
گذشتہ ماہ امریکی طیاروں نے اس علاقے میں ایک حکومتی قافلے پر بمباری بھی کی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب شامی اور ایرانی حکومت کے حمایت یافتہ ملیشیا کے ارکان کم گنجان آباد صحرائی علاقے میں موجود اپنے اڈے کی جانب بڑھ رہے تھے۔
شامی حکومت نے اسی ہفتے میں کہا تھا کہ اس نے تنف کے علاقے میں اپنا قبضہ بحال کر لیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'یہ ناممکن نہیں ہے کہ شامی افواج پر مستقبل میں حملے جاری رکھے جائیں اور اس بار ان کے لیے ہمرس استعمال ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ روس شامی حکومت کا اہم فوجی اتحادی ہے۔








