شامی فوج کا حلب میں باغیوں کے زیرِ قصبہ علاقے کے ایک تہائی حصے پر کنٹرول

شام کے سرکاری دستوں نے ملک کے مشرقی شہر حلب میں باغیوں کے زیرِ قصبہ علاقے کے ایک تہائی حصے کو بازیاب کرا لیا ہے۔

حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشام کے سرکاری دستوں نے ملک کے مشرقی شہر حلب میں باغیوں کے زیرِ قصبہ علاقے کے ایک تہائی حصے کو بازیاب کرا لیا ہے۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنباغی جنگجوؤں کو حلب کے ان علاقوں سے جن پر ان کا ایک طویل عرصے سے قبضہ تھا پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور سرکاری فوج کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشدید فضائی بمباری کی مدد سے سرکاری فوج کی پیش قدمی کو مبصرین صدر بشار الاسد کے مخالف مسلح باغیوں کے لیے ایک بڑی شکست قرار دے رہے ہیں۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد کو صاف کر کے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمبصرین کا کہنا ہے کہ پیر کو بھی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر شدید فضائی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شہر کے بارہ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے اور باغیوں کے ہاتھوں سے چالیس فیصہ حصہ نکل گیا ہے۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنحلب کی گلی کوچوں اور محلوں میں ہونے والی لڑائی کی صحیح صورت حال کے بارے میں معلوم کرانا انتہائی مشکل ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کی لڑائی میں باغیوں کے ہاتھوں سے بڑا علاقہ نکل گیا ہے اور ماضی میں جس علاقے پر وہ قابض تھے اس میں سے صرف دو تہائی حصہ ان کے ہاتھوں میں رہ گیا ہے۔
حلب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ اختتام ہفتے کو شدید لڑائی کے بعد ہزاروں شہری محصور علاقوں سے نکل گئے ہیں۔ ہزاروں خاندان اسی علاقے میں بے گھر ہو گئے ہیں۔