BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 February, 2009, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا کے خلاف ٹیم کا اعلان

عبدالقادر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ہمراہ
’ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت کپتان کی مرضی سے ہو گی‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی تیاری کے لیے پندرہ فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے کیمپ کے لیے بھی بائیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر عبدالقادر نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان بائیس کھلاڑیوں میں سے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم چنی جائے گی۔

سترہ اور اٹھارہ فروری کو ہونے والے پریکٹس میچ کے لیے شاہد آفریدی کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے۔

اس ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں البتہ عاصم کمال اور بازید خان قدرے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہیں اس ٹیم کے علاوہ ٹیسٹ ٹیم کے بائیس کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

کیمپ کے بائیس کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر شعیب اختر اس لیے شامل نہیں کہ ان کے گھٹنے کی سرجری ہونے والی ہے جبکہ میڈیم فاسٹ بالر راؤ افتخار کو بھی ان میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ چیف سلیکٹر نے یہ بتائی کہ وہ ون ڈے کرکٹ کے لیے تو بہت اچھے بالر ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ان کی اتنی افادیت نہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ان سے بہتر فاسٹ بالر موجود ہیں۔

لیگ سپنر دانش کنیریا کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شاہد آفریدی کی حالیہ کارکردگی سے متعلق ایک سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی عظیم کھلاڑی ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ کارکردگی دکھائیں۔‘

پاکستان ٹیم
پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کا کوئی متبادل نہیں جو کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا ہو۔ ’وہ بہت اچھے فیلڈر ہیں۔وہ ٹیم کا سرمایہ ہیں کیونکہ وہ میچ کے دوران کچھ بھی ایسا کر جاتے ہیں جس سے فرق پڑتا ہے وہ اچھی فیلڈنگ سے متعدد رنز بچا لیتے ہیں، مشکل کیچ لے لیتے ہیں اور بالنگ بھی اچھی کرواتے ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت سے بہتر تاثر پیدا ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کا خیال رکھیں۔‘

انہوں نے کہا کہ مڈل آڈر میں پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور محمد یوسف کی غیر موجودگی میں ہمارے پاس فیصل اقبال، عاصم کمال، بازید خان اور فواد عالم کی شکل میں ان کے متبادل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاصم کمال کو دو روزہ پریکٹس میچ کی ٹیم میں بھی لیا گیا ہے اور انہیں بائیس کھلاڑیوں میں بھی لیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ان بائیس کھلاڑیوں کے انتخاب میں انہوں نے کپتا ن کی رائے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ کپتان ہی نے کھلاڑیوں کو میدان میں کھلانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پندرہ کھلاڑیوں کی ٹیم کے لیے بھی کپتا ن کی مرضی کو فوقیت دیں گے۔

عبدالقادر کے مطابق ٹیم کا کیمپ پندرہ فروری سے کراچی میں شروع ہو گا اور وہ اٹھارہ یا انیس فروری تک حتمی ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔

عبدالقادر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی کا متبادل ہو اور نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے لیکن اس وقت چونکہ پاکستان کی ٹیم نے کافی عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی اور ان کی رینکنگ بھی بہتر نہیں اس لیے زیادہ تجربے نہیں کیے جا سکتے۔

پریکٹس میچ کے لیے ٹیم:
احمد شہزاد، اظہر علی، بازید خان، سعید بن ناصر، عاصم کمال، خاقان ارسل، جلال خلجی، شاہد آفریدی(کپتان)، سرفراز احمد(نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، محمد خلیل، وہاب ریاض، فہد مسعود، نجف شاہ اورعظیم گھمن۔

کیمپ کے کھلاڑی:
سلمان بٹ، ناصر جمشید، خرم منظور، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، فیصل اقبال، عاصم کمال، فواد عالم، بازید خان، سعید بن ناصر، سہیل تنویر، یاسر عرفات، دانش کنیریا، شاہد آفریدی، کامران اکمل، عمر گل، محمد طلحہ، سہیل خان، عبدالرؤف، سعید اجمل اور سرفراز احمد۔

اسی بارے میں
ڈوپنگ ماہر کی پاکستان آمد
07 February, 2009 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد