لاہور:پاکستان کی بدترین شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو سو چونتیس رن سے ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔ یہ ایک روزہ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی سب سے بری شکست ہے۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا سے نیروبی میں 2002 میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں 224 رنز سے ہاری تھی۔ ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے تین سو دس رن کا ہدف فراہم کیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم تیئسویں اوور میں پچھہتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی سرزمین پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ سب سے کم سکور ہے۔
پاکستانی ٹیم کی صفوں میں تباہی پھیلانے کے ذمہ دار سری لنکا کے فاسٹ بالرز تھے جنہوں نے پہلے چھ بلے بازوں کو صرف تیس کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔پاکستان کے صرف دو بلے باز عمر گل اور کپتان شعیب ملک دہرے ہندسوں کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ عمر گل نے ستائیس رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کلاسیکیرا اور تھشارا نے تین، تین جبکہ مرلی دھرن نے دو اور مینڈس اور مہروف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ مرلی دھرن نے اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کر کے ایک روزہ میچوں میں اپنی پانچ سو وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ انہیں ون ڈے میں سب سے زیادہ پانچ سو دو وکٹوں کا پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید تین وکٹیں درکار ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو نو رنز بنائے۔ ٹی ایم دلشان کامیاب ترین سری لنکن بیٹسمین رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست ایک سو سینتیس رنز بنائے۔سری لنکا کے دیگر کھلاڑیوں میں سے سنگاکارا پچاس جبکہ جے سوریا پینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے عمرگل سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے نو اوورز میں پینتالیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے ون ڈے کے لیے سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان کی ٹیم:سلمان بٹ،خرم منظور، یونس خان،شعیب ملک، مصباح الحق،شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل خان، عمر گل، سعید اجمل اور راؤ افتخار انجم۔ سری لنکا کی ٹیم:سنتھ جے سوریا، کمار سنگا کارا،مہلا جیا وردھنے، چمارا کپو گیدرا، تھیلینا کندامبےٹی ایم دلشن، مرلی دھرن، اجنتھا مینڈس، فرویز مہا روف، نووان کلاسیکرا اور تھیلینیا توشارامیراندو۔ | اسی بارے میں لاہور میں فیصلہ کن تیسرا ون ڈے23 January, 2009 | کھیل پاکستان کی ہار، سیریز برابر21 January, 2009 | کھیل کراچی میں پاکستان کی جیت20 January, 2009 | کھیل پہلے ون ڈے کی تیاریاں مکمل19 January, 2009 | کھیل سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی18 January, 2009 | کھیل سری لنکا، حکمت عملی تیار: انتخاب17 January, 2009 | کھیل ملتان کا ون ڈے میچ کراچی منتقل14 January, 2009 | کھیل ’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘14 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||