ملتان کا ون ڈے میچ کراچی منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورے میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب ملتان میں ون ڈے انٹرنیشنل نہیں ہو گا جبکہ پہلے دو میچ کراچی اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ نئے پروگرام کے مطابق سری لنکن ٹیم اٹھارہ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ کراچی میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بیس جنوری اور دوسرا اکیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چوبیس جنوری کو لاہور میں ہوگا۔ سابقہ پروگرام میں پہلا ون ڈے اکیس جنوری کو کراچی دوسرا چوبیس جنوری کو لاہور اور تیسرا ملتان میں ستائیس جنوری کو کھیلا جانا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملتان کا میچ فیصل آباد سے منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹور پروگرام میں یہ تبدیلی سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہوم سیریز کے سبب سری لنکن ٹیم پاکستان میں مختصر قیام کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی تو مجوزہ پروگرام میں تین ٹیسٹ تین ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ شامل تھا لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اسوقت بھی اس میں تبدیلی کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کی جگہ دو ون ڈے میچوں کا اضافہ کردیا گیا تھا تاہم بعد میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اس پروگرام کو بھی منظور نہیں کیا۔ | اسی بارے میں ’سیریز مشکل مگر دلچسپ ہو گی‘14 January, 2009 | کھیل ’سری لنکا کو پاکستان آنا چاہیے‘02 January, 2009 | کھیل بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ04 January, 2009 | کھیل حنیف،عمران،میانداد’ہال آف فیم‘ میں03 January, 2009 | کھیل سری لنکا کا دورہ،شیڈول جاری08 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||