سری لنکا کا دورہ،شیڈول جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سری لنکا کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سری لنکا کی ٹیم اٹھارہ جنوری کو پاکستان آئے گی اور تین ایک روزہ میچ کھیل کر اپنے ملک واپس چلی جائے گی۔ سری لنکن ٹیم فروری میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دورے میں وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں اور ہم نے اس کی حتمی منظوری دے دی ہے‘۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورۂ سری لنکا میں وقفے کی وجہ یہ ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ون ڈے سیریز کے بعد واپس جا کر بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنا چاہتی ہے۔ سلیم الطاف نے بتایا کہ سری لنکا کی ٹیم اٹھارہ جنوری کو کراچی پہنچنے کے بعد وہاں اکیس تاریخ کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد چوبیس جنوری کو لاہور اور ستائیس جنوری کو فیصل آباد میں میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکن ٹیم کے دورے کا دوسرا مرحلہ چودہ فروری سے شروع ہوگا اور اس دوران لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ سلیم الطاف کے مطابق’ ٹیسٹ میچوں کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ہم خوش ہیں کہ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے کیونکہ ہم پاکستان میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ04 January, 2009 | کھیل ’سری لنکا کو پاکستان آنا چاہیے‘02 January, 2009 | کھیل کپتانی کا فیصلہ بورڈ کرے گا: ملک02 January, 2009 | کھیل سری لنکا کو دورۂ پاکستان کی اجازت26 December, 2008 | کھیل سری لنکا کا دورہ پاکستان غیر یقینی 31 December, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||