BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت رخنے نہیں ڈال رہا، اعجاز بٹ

ایک تجویز سری لنکا کی ٹیم کے مرحلہ وار دورے کی ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سریز میں رخنے ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے بھی مسلسل رابطہ ہے اور ایسی کسی بات کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

پی سی بی کے چیئرمین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ بھارتی اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز طے پا جائے۔

انہیں اس بات سے سرو کار نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی پاک بھارت سیریز ملتوی ہونے کے سبب بھارت کی ٹیم کو بھی اس وقت کرکٹ کھیلنی تھی۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اتوار چار جنوری تک نئے شیڈول سے پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا لیکن اب انہوں نے اسے پیر تک مؤخر کر دیا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پہلے مرحلے میں سری لنکا کی ٹیم جنوری ہی میں پاکستان آئے گی اور یہاں پانچ ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر اپنے ملک واپس چلی جائے گی اور پھر بھارت کی ٹیم سری لنکا جائے گی جہاں سری لنکا اور بھارت ٹیموں کے درمیان بھی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم دوسرے مرحلے میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئے گی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سری لنکا میں ایک روزہ سیریز کافی حد تک طے پا چکی ہے۔

سری لنکا کے اسی دو مراحل میں آنے کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کا شیڈول طے کرنے میں دقت ہو سکتی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کے مطابق جب تک سری لنکن کرکٹ بورڈ ہمیں نئے شیڈول سے آگاہ نہیں کرتا ہم بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے اوقات طے نہیں کر سکتے البتہ اعجاز بٹ کے مطابق بنگلا دیش نے ہمیں کہا کہ وہ پاکستان کی ٹیم کی دستیابی کو مد نظر رکھ کر سیریز کا نیا شیڈول طے کر سکتے ہیں۔

اعجاز بٹ نے زور دے کر کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے شیڈول میں تاخیر کی کوئی خاص وجہ نہیں کیونکہ سری لنکا کے اعلیٰ حکام پہلے ہی یہ تصدیق کر چکے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان ضرور جائے گی اور پیر تک پی سی بی کو سری لنکن بورڈ سے نیا شیڈول بھی موصول ہو جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد