ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی جگہ دو ون ڈے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے میں ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کی جگہ دو اضافی ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیر کو بذریعہ ای میل ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کی جگہ مزید دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی درخواست کی تھی جس سے پی سی بی نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پروگرام کے مطابق اب تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو جو پروگرام بھیجا تھا اس کے مطابق ٹیسٹ میچز لاہور ملتان اور کراچی میں کھیلے جانے تھے جبکہ دو ون ڈے لاہور اور ایک کراچی میں اور کراچی میں ہی ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہونا تھا۔ توقع ہے کہ دو اضافی ون ڈے ملتان اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔سری لنکا کی ٹیم انیس جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ سری لنکا کا یہ دورہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کی سات وکٹ سے فتح12 October, 2008 | کھیل سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان کی جیت11 October, 2008 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم کا اعلان07 October, 2008 | کھیل کوچ سے مطمئن نہیں: چیئرمین08 October, 2008 | کھیل صلاح الدین صلو مستعفی ہوگئے08 October, 2008 | کھیل جرمانہ ادا کیے بنا کھیلنے کی اجازت08 October, 2008 | کھیل ’فٹنس ٹورنامنٹ میں فائدہ دے گی‘09 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||