BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 October, 2008, 02:37 GMT 07:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فٹنس ٹورنامنٹ میں فائدہ دے گی‘

ٹونٹی ٹونٹی کے فائنل شیعب ملک مین آف دی میچ قرار پائے
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے چار ملکی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانگی سے پہلے کہا کہ قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل کر ٹیم کو زبردست پریکٹس ملی ہے جو کینیڈا میں کام آئے گی۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں فٹ نس بہت ضروری ہے اور اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیم کے تمام میچز کھیلے اور خوب محنت کی جس سے لگتا تھا کہ وہ کافی فٹ ہیں اور یہ فٹ نس چار ملکی ٹورنامنٹ میں فائدہ دے گی۔

شعیب ملک نے قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ سٹالین کی ٹیم کی بھی کپتانی کی۔ سیالکوٹ سٹالین نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی ڈولفن کو ایک زبردست مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دی۔

کراچی ڈولفن کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن شاہد آفریدی سمیت کراچی کی ٹیم کے اکثر بیٹس مین متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔

صرف فواد عالم نے چالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کے سکور کو 125 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کراچی ڈولفن نے مقررہ بیس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

سیالکوٹ کی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد اور شعیب ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

کراچی ڈولفن کے 125 رنز کے جواب میں سیالکوٹ سٹالین نے محض تین وکٹوں کے نقصان پر انیس اوورز اور چار گیندوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ شعیب ملک نے 39 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے یوں وہ بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

سیالکوٹ کی ٹیم میں شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک بھی کھیل رہے تھے۔ شعیب ملک سے کافی مشابہت رکھنے والے عدیل نے 23 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے اپنی انگز میں دو چھکے بھی لگائے جس کے سبب وہ اپنے بھائی کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر سکے۔

شعیب ملک نے اس جیت کو پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش قرار دیا او رکہا کہ سیالکوٹ سٹالین نے تین بار لگاتار قومی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر اپنے بہترین ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد