جرمانہ ادا کیے بنا کھیلنے کی اجازت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب اختر کے مقدمے کی سماعت پر پیش ہونے والے وکیل خالد رضوی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بالر شعیب اختر کو ستر لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہ کرنے کے باوجود ٹیم کے ساتھ جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کی جانب سے پابندی اور جرمانے کے خلاف دائر کردہ اپیل پر زیر سماعت کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید زاہد حسین کی عدالت میں ایک درخواست دے رکھی تھی کہ آیا جرمانہ ادا کیے بغیر شعیب اختر ٹیم کے لیے کھیل سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی رہنمائی کی جائے۔ آج لاہور ہائی کورٹ میں اس کیس اور اس درخواست کی سماعت تھی تاہم ریکارڈ کی عدم دستیابی کے سبب عدالت عالیہ نے اس کی سماعت نہیں کی بلکہ اگلی سماعت کے لیے سترہ اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ وکیل خالد رضوی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں شعیب اختر کو ٹیم کے ساتھ جرمانہ ادا کیے بغیر ہی بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمانہ ادا کرنے کا کیس عدالت میں ہے اور اس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے یہ درخواست اس لیے دی تھی تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ جرمانہ ادا کیے بغیر ٹیم میں شامل کرنے پر عدالت عالیہ کو کوئی اعتراص تو نہیں۔ عدالت کو چونکہ اس پر کوئی اعتراض نہیں اس لیے شعیب اختر آج رات ٹیم کے ساتھ کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے چار ملکی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان07 October, 2008 | کھیل ’شعیب کھیل سکتے ہیں‘23 September, 2008 | کھیل ’ٹورنامنٹ طے پانے سے اطمینان ہوا‘ 14 September, 2008 | کھیل یونس قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں نہیں18 September, 2008 | کھیل شعیب کا کاؤنٹی کا پہلا میچ03 September, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||