BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانہ

انور علی: فائل فوٹو
انور علی پر دو سو ڈالر اور ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے
پاکستان اکیڈمی کرکٹ ٹیم کے دو کرکٹرز پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہےکہ اگر ضروری ہوا تو ان کے خلاف مزید کارروائی مینیجر کی رپورٹ پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیروبی میں پاکستان کرکٹ اکیڈمی کے دو کرکٹرز احمد شہزاد اور انور علی مبینہ طور پر رات گئے تک ٹیم ہوٹل سے باہر پائےگئے تھے۔

ٹیم کے مینیجر ہارون رشید نے احمد شہزاد پر چار سو ڈالرز اور دو میچوں کی پابندی اور انور علی پر دو سو ڈالرز اور ایک میچ کی پابندی کی سزا عائد کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اکیڈمی ٹیم کے ساتھ موجود پاکستانی میڈیا نے جب یہ واقعہ رپورٹ کیا توٹیم کے مینیجر ہارون رشید نے کہا کہ اس طرح کے کسی بھی واقعے سے کرکٹرز انکار کر رہے ہیں لیکن بعدازاں انہوں نے کارروائی کی اور دونوں کرکٹرز پر جرمانے عائد کیے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق احمد شہزاد اس سے قبل بھی دو مرتبہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوتے رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہارون رشید اس سے قبل بھی مینیجر کی حیثیت سے اس طرح کے واقعات کا سامنا کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں یہ ذمہ داری سونپی جاتی رہی ہے۔

1996ءمیں پاکستان انڈر19 ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں کرکٹر ذیشان پرویز ایک خاتون کے ساتھ واقعے میں ملوث پائے گئے تھے۔

2005ءمیں پاکستانی سینیئر ٹیم کے آسٹریلوی دورے میں ایک پاکستانی کرکٹر کا کسی خاتون کے ساتھ سکینڈل سامنے آیا تھا لیکن اس کے خلاف کارروائی کے بجائے فاسٹ بولر شعیب اختر کی مبینہ طور پر کسی نائٹ کلب کی تصاویر میڈیا کو جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کردی گئی تھی۔ اس دورے میں بھی مینیجر ہارون رشید تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد