BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2008, 16:17 GMT 21:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکتے‘

شعیب اختر
اسلام آباد نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے
فاسٹ بولر شعیب اختر چار سے آٹھ اکتوبر تک ہونے والے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل حیدر رضوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے شعیب اختر کو پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا لیکن یہ حکم امتناعی جرمانے کے فیصلے کے خلاف نہیں تھا۔

لہٰذا اب یہ شعیب اختر پر منحصر ہے کہ وہ جرمانے کے خلاف حکم امتناع حاصل کریں یا اعلٰی عدالت میں اسے چیلنج کریں یا پھر جرمانہ ادا کر دیں بصورت دیگر وہ نہیں کھیل سکتے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کو اسلام آباد نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جب اس سلسلے میں شعیب اختر کے وکیل عابد منٹو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ وہ شعیب اختر کے تمام معاملات کے وکیل نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی جرمانے کی بابت پاکستان کرکٹ بورڈ کو متعدد بار جواب بھجوا چکے ہیں۔

شعیب اختر پر عائد ستر لاکھ روپے جرمانے کی وصولی کا معاملہ خاصا دلچسپ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس ضمن میں متعدد بار مختلف موقف کےساتھ سامنے آتا رہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شعیب اختر کی شمولیت کے موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا تھا کہ شعیب اختر کے جرمانہ ادا نہ کرنے کا معاملہ ان کے سلیکشن سے نہیں ہے اور اگر ہائی کورٹ نے جرمانہ برقرار رکھا تو اسے بعد میں بھی وصول کیا جاسکتا ہے۔

شعیب اختر کو اسی پابندی کے باوجود پہلے آئی پی ایل اور پھر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی خصوصی اجازت دی جاچکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد