BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر کھیلے بغیر وطن واپس

شعیب اختر
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دس سال کا برطانیہ کا ویزا ہے
فاسٹ بولر شعیب اختر کو ورک پرمٹ نہ ہونے کے سبب انگلینڈ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا اور وہ وطن واپس آگئے ہیں۔

شعیب اختر انگلش کاؤنٹی سرے سے تین میچز کے مختصر معاہدے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے لیکن سفری کاغذات مکمل نہ ہونے پر انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

انگلینڈ کے اخبار مرر کے مطابق شعیب اختر کے پاس ویزا نہیں تھا جبکہ خود شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دس سال کا برطانیہ کا ویزا ہے البتہ ورک پرمٹ کے بارے میں انہیں اگر پہلے سے پتہ ہوتا تو انہیں یہ پریشانی نہ ہوتی۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جلد ہی انہیں ورک ویزا مل جائے گا جس کے بعد وہ ہفتے کو لندن روانہ ہوجائیں گے۔

سرے کے چیف ایگزیکٹیو پال شیلڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کرلی کہ شعیب اختر یہاں آجائیں لیکن یہ کوششیں بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔ اگر شعیب اختر ہفتے کو لندن روانہ ہوئے تو وہ سرے کاؤنٹی کے آخری دو میچوں کے لیے ہی دستیاب ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کو بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑا تھا اور انہیں ورک پرمٹ نہ ہونے کے سبب انگلینڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی تھی تاہم بعد میں سفری کاغذات مکمل ہونے پر وہ کاؤنٹی میچز کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر، انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کے ساتھ معاہدے کے بعد، شاید جمعرات کو ہی سرے ٹیم کے ساتھ پہلی دفعہ کرکٹ کھیلیں گے۔

شعیب نے اس سال پاکستان کے لیے بالکل نہیں کھیلا ہے۔ اب ان کی کوشش ہو گی کہ وہ برطانوی شہر کینٹربری میں سرے کو کینٹ کے خلاف جمعرات کو شروع ہونے والا چار روزہ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کریں۔ شعیب پہلے سمرسیٹ، ڈرہم اور ووسٹرشائر کے لیے کھیل چکے ہیں اور اب انہوں نے سرے کی ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل شعیب اختر نے ویب سائٹ کرکٹ نروانا ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ پہلے ہی سرے کے لیے کھیلنے آ جاتے لیکن بھارت میں کچھ فلمی اشتہارات بنانے اور پھر والدہ کی علالت کی وجہ سے انہیں پروگرام بدلنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور انہوں نے وزن بھی کم کیا ہے۔

اسی بارے میں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
25 January, 2008 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد