شعیب تیس کھلاڑیوں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ستمبر میں ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے تیس کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر شعیب اختر کا نام شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کے نام دینے کی حتمی تاریخ گیارہ جولائی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیس کھلاڑیوں کی فہرست جمعرات دس جولائی کو کرکٹ بورڈ کے سپرد کر دی ہے جبکہ کرکٹ بورڈ اس کا اعلان جمعہ کو کرے گا۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین صلو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بالر شعیب اختر کا نام انہوں نےعدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے شامل کیا ہے۔ صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں شعیب اختر اسی صورت میں جگہ حاصل کر سکیں گے اگر وہ فٹنس بلکہ میچ فٹ نس ثابت کریں گے۔ شعیب اختر پر لگنے والی ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کو حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ نے عارضی طور پر ختم کیا ہے اور پابندی اٹھنے کے بعد شعیب اختر نے خود یہی کہا تھا کہ وہ انگلینڈ جا کر اپنی فٹنس پر کام کریں گے تاکہ چمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہو سکیں۔ ان تیس کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر محمد آصف کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے بارے میں صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ محمد آصف کے دبئی میں حراست میں لیے جانے والے واقعہ پر پی سی بی کی تحقیقی کمیٹی کر رہی ہے اور محمد آصف کی پندرہ رکنی ٹیم میں شمولیت اس کمیٹی کی رپورٹ اور پھر ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔ فاسٹ بالر عمر گل جو ایشیا کپ کے دوران پسلیوں پر چوٹ لگنے کے سبب ان فٹ ہو گئے تھے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ صلاح الدین صلو کا کہنا تھا کہ ان تمام کھلاڑیوں کو پندرہ رکنی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے فٹنس کے علاوہ میچ فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹ نس انہیں پی سی بی کے میڈیکل بورڈ سے حاصل ہوتی ہے جبکہ میچ فٹنس جانچنے کے لیے ان کی مدد ٹیم کے ٹرینر ڈیوڈ ڈائر کرتے ہیں۔ وکٹ کیپر کامران اکمل جو ایشیا کپ کے سکواڈ میں نہیں تھے انہیں بھی ان تیس کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ صلاح الدین صلو کے مطابق اگست کے وسط میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے جلد ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم اس ٹورنامنٹ میں شعیب اختر، محمد آصف اور عمر گل کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ’بورڈ نے شعیب کو ولن ہی سمجھا‘01 April, 2008 | کھیل پابندی کے خلاف شعیب کی اپیل04 April, 2008 | کھیل شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس03 April, 2008 | کھیل ’بورڈ اور چئرمین کا احترام کرتا ہوں‘04 April, 2008 | کھیل کھیلنے پر پابندی، شعیب کی اپیل03 May, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||