شعیب بھارت کے خلاف میچ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کپتان شعیب ملک فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے نتیجے میں بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ مصباح الحق قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی اس کے باوجود وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی کھیلے۔ وہ منگل کو پاکستانی ٹیم کی پریکٹس میں بھی حصہ نہ لے سکے ۔ اس کے باوجود سلیکٹرز نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ شعیب ملک مکمل فٹ ہیں گیارہ رکنی ٹیم میں ان کی شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔ شعیب ملک کی جگہ اوپنر ناصر جمشید کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ناصر جمشید کے علاوہ فاسٹ بولر عبدالرؤف اور آف اسپنر سعید اجمل کو منصورامجد اور وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کے لیے آج کا میچ بہت اہم 02 July, 2008 | کھیل ان فٹ عمرگل کی جگہ عبدالرؤف28 June, 2008 | کھیل صحافی لاسن سے ناخوش29 June, 2008 | کھیل سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا29 June, 2008 | کھیل پاکستان کو 303 رنز کا ہدف29 June, 2008 | کھیل سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں30 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||