BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 June, 2008, 10:00 GMT 15:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو 303 رنز کا ہدف

 کمار سنگا کارہ
کمار سنگا کارہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری سکور کی
سری لنکا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں7 وکٹوں پر302 رنز بنالئے۔

سری لنکن اننگز کی خاص بات کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری تھی انہوں نے10 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے112 رنز سکور کئے۔

سہیل تنویر نے ون ڈے کریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے48 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے مسلسل تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پچھلے دو میچوں کے برعکس پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ فواد عالم اور ان فٹ عمر گل کی جگہ لیگ اسپنر منصور امجد اور وہاب ریاض کو موقع دیا گیا ہے۔ منصور امجد کا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز سنتھ جے سوریا اور کمار سنگاکارا نے کیا لیکن جے سوریا پانچویں اوور میں صرف8 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کپتان مہیلا جے وردھنے نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے لیکن29 کے انفرادی سکور پر سہیل تنویر انہیں مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

سنگاکارا اور کاپوگدیرا نے تیسری وکٹ کے لئے88 رنز کا اضافہ کیا۔
جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کاپوگدیرا نصف سنچری سے سات رنز کی دوری پر رہ گئے۔ انہیں منصور امجد نے اپنے دوسرے اوور میں مڈوکٹ پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ کراکر پہلی وکٹ حاصل کرلی۔ کاپوگدیرا کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

کمار سنگاکارا تین وکٹیں گرنے کے باوجود پرسکون اندازمیں کھیلتے رہے اور جب انہیں کوئی خراب گیند ملی انہوں نے اسے باؤنڈری تک پہنچانے میں کوئی رعایت نہیں برتی۔

سنگاکارا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں نویں اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری 96 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔

سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے چوتھے بیٹسمین چمارا سلوا تھے جو پانچ چوکوں کی مدد سے46 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

سلوا اور سنگاکارا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں93 رنز کا اضافہ کیا۔
سنگاکارا کی شاندار اننگز کا خاتمہ سہیل تنویر نے بولڈ کر کے کیا۔

سہیل تنویر ہی نے28 رنز بنانے والے تھلان توشارا کو وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کراکر میچ میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کرلی۔

اس سے قبل ان کی بہترین بولنگ 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں اسی سال زمبابوے کےخلاف حیدرآباد میں تھی۔

سری لنکا کی اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض نے تلکارتنے دلشن کو8 رنز پر بولڈ کردیا۔

پاکستان کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم: شعیب ملک( کپتان)۔ سلمان بٹ۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ مصباح الحق۔ شاہد آفریدی۔ سرفراز احمد۔ سہیل تنویر۔ منصور امجد۔ راؤ افتخار اور وہاب ریاض۔

سری لنکا کی ٹیم: مہیلا جے وردھنے ( کپتان)۔ کمار سنگاکارا۔ سنتھ جے سوریا۔ چمارا سلوا۔ تلکارتنے دلشن۔ چمارا کاپوگدیرا۔ تھلان توشارا۔ نوآن کولاسکیرا۔ اجانتھا مینڈس ۔ چمندا واس اور متایا مرلی دھرن۔

نیوزی لینڈ کے ٹونی ہل اور انگلینڈ کے ای این گلڈ امپائرز جبکہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد