BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 June, 2008, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: رائنا کی سنچری، بھارت فاتح

سریش رائنا
سریش رائنا نے سیریز میں دوسری بار تہرے ہندسوں کی اننگز کھیلی ہے
ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سریش رائنا اور گوتم گمبھیر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کو فتح کے لیے 284 رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو کہ بھارتی بلے بازوں نے چوالیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 116 اور یوراج سنگھ چھتیس رن پر ناٹ آٰؤٹ رہے۔ رائنا کی اس سیریز میں یہ دوسری سنچری ہے۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی گوتم گمبھیر تھے جو نوے رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں رابن اتھپا دو جبکہ روہت شرما بائیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین نے دو جبکہ فرہاد رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور الوک کپالی کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 283 رن سکور کیے۔

یہ بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کا سب سے زیادہ سکور ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2004ء میں اس نے ڈھاکہ میں نو وکٹوں پر 257 رنز بنائے تھے۔

الوک کپالی نے چھیانوے گیندوں پر دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو پندرہ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ایک روزہ کیرئر کی پہلی سنچری ہے۔ الوک کپالی اور محمود اللہ نے چھٹی وکٹ کے لیے محض چھیانوے
گیندوں پر 112 رنز کا اضافہ کیا۔

بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے آخری دس اوورز میں 97 رنز بنائے۔ کپالی کے علاوہ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال پچپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپالی نے اپنی اننگز میں دس چوکے اور پانچ چھکے لگائے

بھارت کی جانب سے پراگیان اوجھا اور منپریت گونی نے دو دو، جبکہ ایشانت شرما اور آر پی سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور پروین کمار، پیوش چاؤلہ اور وریندر سہواگ کی جگہ منپریت گونی، رابن اتھپا اور پراگیان اوجھا یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ لیفٹ آرم سپنر اوجھا کا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم: تمیم اقبال، ناظم الدین، محمد اشرفل، رقیب الحسن، الوک کپالی، محمود اللہ، مشفق الرحیم، مشرفی مرتضٰی، عبدالرزاق، شہادت حسین، فرہاد رضا۔

بھارت کی ٹیم: گوتم گمبھیر، رابن اتھپا، روہت شرما، یوراج سنگھ، یوسف پٹھان، مہندر دھونی، سریش رائنا، ردرا پرتاپ سنگھ، ایشانت شرما، پی پی اوجھا، ایم گونی۔

آسٹریلیا کے سائمن ٹافل اور جنوبی افریقہ کے برائن جرلنگ میچ کے امپائرز جبکہ آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد