پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں9 وکٹوں پر288 رنز بنائے جس کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف ایک سوتینتیس رن پر آؤٹ ہو گئی۔ ہانکا کانگ کی طرف سے سب سے زیادہ رن عباس نے بنائے جو چھبیس رن پر زخمی ہو کر میدان سے باہر آ گئے۔ پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر، افتخار انجم اور شاہد آفریدی نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ میچ میں ٹاس پاکستان نے جیتا تھا۔ پاکستان نے میچ باآسانی جیت لیا لیکن ایک مرحلے پر ہانگ کانگ کے بالر ندیم احمد نے ٹیم کو مشکلات کا شکار کر دیا تھا۔ ملتان میں پیدا ہونے والے ہانگ کانگ کے بیس سالہ لیفٹ آرم سپنر ندیم احمد نے صرف اکیس گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں پر مشتمل پاکستانی مڈل آرڈر بیٹنگ کو ایک موقع پر بکھیر کر رکھ دیا تھا جس کے بعد فواد عالم اور سہیل تنویر کی ایشیا کپ کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے اپنی ٹیم کو محفوظ پوزیشن تک پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں نصف سنچریاں بنائیں۔ سہیل تنویر 6 چوکوں کی مدد سے59 رنز بناکر زین عباس کی وکٹ بنے۔ ان دونوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں100 رنز کا اضافہ کیا جو ایشیا کپ میں آٹھویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔ اس سے قبل بھارت کے اجے جدیجا اور اجیت اگرکار نے جون2000ء میں پاکستان کے خلاف ڈھاکہ میں آٹھویں وکٹ کے لئے52 رنز بنائے تھے۔فواد عالم کی63 رنز کی عمدہ اننگز میں تین چوکے شامل تھے۔ پاکستانی ٹیم: شعیب ملک ( کپتان) سلمان بٹ، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، سہیل تنویر، عمرگل، راؤ افتخار ، فواد عالم اور سعید اجمل۔ آف اسپنرسعید اجمل اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم:تبارک ڈار ( کپتان)، کورٹنی کروگر، افضال حیدر، حسین بٹ، نجیب امر، سخاوت علی، زین عباس، جیمز جان اٹکنسن، ندیم احمد، عرفان احمد اور منیر احمد۔ نیوزی لینڈ کے ٹونی ہل اور جنوبی افریقہ کے برائن جرلنگ امپائرز اور آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری تھے | اسی بارے میں ایشیا کپ پہلی بار پاکستان میں22 June, 2008 | کھیل ٹائٹل بچا لیں گے: جیا وردھنے23 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ افتتاحی میچ منگل کو23 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||